تم نے پٹھان ہو کر اپنی بیٹی کو ایسی جگہ کام کرنے کی اجازت کیسے دے دی جہاں مرد کام کرتے ہیں؟
یہ سوال پوچھا گیا ایک پائلٹ خاتون خوش بخت کے والد سے جنھوں نے ایک روایتی اور سخت ماحول ہونے کے باوجود اپنی بیٹی کے خواب پورا کرنے میں ان کا ساتھ دیا۔>
لڑکی ہو کر جہاز اڑانے کا شوق
خوش بخت کہتی ہیں کہ انھیں پڑھنے کا شوق نہیں تھا اور وہ زندگی میں کچھ اور کرنا چاہتی تھیں پھر انھوں نے اپنے والد کو جہاز اڑانے کے شوق کا بتایا اور کہا کہ انھیں پائلٹ بننا ہے جس پر ان کے والد نے ان کی مکمل حمایت کی۔
والد نے کہا جو اچھا لگتا ہے وہ کرو
خوش بخت کے خاندان میں لڑکیوں کا صرف ڈاکٹر بننے کا رواج تھا لیکن ان کے والد نے کہا کہ "میرے ابو نے دیکھا کہ ڈاکٹر بننے کے دباؤ نے مجھے کچھ اُداس کر دیا ہے تو انھیں نے مجھے کہا کہ اگر تم ڈاکٹر نہیں بننا چاہتی ہو تو نہ بنو اور وہ کرو جو تمھارا دل کرتا ہے"
خاندان کے لوگ ان کی مثال دیتے ہیں
خوش بخت کا کہنا ہے کہ خاندان والوں کی باتوں کے باوجود ان کے والد نے انھیں سپورٹ کیا اور بالآخر خوش بخت نے پائلٹ بن کر دکھایا اب ان کے خاندان کے اکثر لوگ ان کی مثال اپنی بیٹیوں کو دیتے ہیں
لیکن خوش بخت اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والد کو دیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ انھوں نے ہی باپ ہونے کے ناطے مضبوط کردار ادا کیا اور آس پاس کے ماحول کو اپنی کے لیے سازگار کیا تاکہ وہ اپنا خواب پورا کرسکے