پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے پہلی بار اپنی شادی سے متعلق انکشافات کر کے مداحوں کو بتا دیا۔
حال ہی میں حدیقہ کیانی نے ایک نجی چینل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی کی ناکامی کی وجہ بتائی۔
گلوکارہ و اداکارہ نے انٹرویو میں بتایا کہ میں نے حماد حسن سے ارینج میرج کی تھی۔ حدیقہ نے بتایا کہ حماد ایک 3 ڈی اینیمیٹر تھے جو میری ایک ویڈیو کے لیے اینیمیشن کر رہے تھے۔
حدیقہ نے بتایا کہ ویڈیو بناتے ہوئے میں ُانہیں پسند آگئی۔انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں ایک میک اپ آرٹسٹ صائمہ رشید ہوا کرتی تھیں جن کے ذریعے حماد نے مجھے شادی کی پیشکش کی اور ملاقات کا کہا۔ لیکن میں نے انکار کردیا اور بھائی سے بات کرنے کا کہا۔
گلوکارہ نے انٹرویو میں آگے بتایا کہ دوست کے کہنے پر میں نے حماد سے فون پر بات کی اور کہا کہ اگر آپ کو میں اتنی پسند ہوں تو اپنی والدہ کو لاہور میرے گھر لے آئیں۔ دونوں کے گھر والوں میں رشتے کی بات ہوئی اور یوں ہماری منگنی ہوگئی جو ڈھائی سال تک قائم رہی۔
حدیقہ نے بتایا کہ منگنی سے قبل میں نے یہ شرط رکھی تھی کہ میں گلوکار نہیں چھوڑوں گی جس پر وہ انہوں نے رضامندی ظاہر کی مگر بعد میں میری ساس کو میری گلوکاری سے مسئلے درپیش ہوئے اور میری شادی کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ میری ساس بنیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سے سب سے بڑی غلطی یہ ہوئی کہ میں نے اپنے دل کی نہیں سنی، منگنی کے عرصے کے دوران میرا دل اس رشتے پر نہیں مان رہا تھا جس کا اندازہ حماد کو ہوا تو اس نے نیند کی گولیاں کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔
حدیقہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ وہ وقت تھا جب مجھے اس شادی کے لیے منع کردینا چاہیے تھا لیکن میں نے ایسا نہ کیا اور سوچا کہ یہ بندہ جو میرے لیے اپنی جان دینے جارہا تھا، اس کے ساتھ میں بے حد خوش رہوں گی اور یہ میرا خیال رکھے گا مگر حقیقت اس کے برعکس تھی۔
واضح رہے کہ حدیقہ کیانی کی پہلی شادی 1997 میں ہوئی جس کے ناکام ہونے کے بعد انہوں نے دوسری شادی کی لیکن وہ بھی چل نہ سکی۔