نادیہ خان نے ورون دھون کو آڑے ہاتھوں لےلیا کہا جنگ کے دعوے بس فلموں تک محدود رکھیں

image

پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے بھارتی اداکار ورون دھون کے پاکستان مخالف بیان پر سخت ردِعمل دیا ہے۔ نادیہ خان اس وقت نجی ٹی وی پر مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔

مارننگ شو کے دوران نادیہ خان نے کہا کہ ورون دھون کا دھمکی آمیز بیان ان کے لیے الٹا ثابت ہوا اور یہ انداز ان پر بالکل جچتا نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ورون دھون کا یہ بیان بھارت اور پاکستان دونوں میں بری طرح ٹرول ہوا اور انہیں ایسے بیانات دینے کی بجائے اپنے کیوٹ کرداروں تک محدود رہنا چاہیے۔

نادیہ خان نے مزید کہا کہ بھارت حقیقی جنگی صورتحال میں کچھ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا اور عالمی سطح پر اس کی آواز کمزور ہوتی جا رہی ہے، جبکہ بھارتی فلم انڈسٹری کی تخلیقی مہارت کو سراہا، مگر جنگ جیسے سنجیدہ موضوعات پر بات کرنا ان کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر وارننگ دینی تھی تو ورون دھون کے بجائے کسی اور کو منتخب کیا جانا چاہیے کیونکہ وہ عملی طاقت نہیں رکھتے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US