کچھ تصاویر اپنی حقیقت کو ظاہر نہیں کرتیں۔ یعنی انہیں ایک بار دیکھو تو وہ سمجھ میں نہیں آتی کیونکہ انسانی دماغ اس کو سمجھنے میں وقت لگاتا ہے۔
Hamariweb.comاپنے صارفین کے لیے ایسی متعدد تصویریں لے کر حاضر ہوچکی ہے جو دماغ کو چکرا کر رکھ دیتی ہیں۔
کچھ لوگ جلدی تصویر کو سمجھنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو کسی کو وقت لگتا ہے۔ اسی طرح ایک اور تصویر ہم آپ کے لیے لے کر آئیں ہیں۔
اوپر موجود تصویر میں ایک لڑکا سیلفی بنا رہا ہے اور عقب کے مناظر سے یوں لگتا ہے کہ یہ کسی یورپی ممالک جا پہنچا ہے۔
لیکن تصویر میں کہیں غلطی موجود ہے جو ایک بار میں سمجھ نہیں آرہی بلکہ غور سے دیکھنے کے بعد آتی ہے۔
جی ہاں! مذکورہ تصویر میں موجود لڑکا جو سیلفی بنا رہا ہے اس کے پیچھے موجود کیا نظر آرہا ہے کیا آپ بتا سکتے ہیں؟
کیا وہ عمارتیں ہیں یا پھر کچھ اور؟ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ دراصل لڑکا کہیں باہر ملک نہیں بلکہ اس کے پیچھے کے کریٹ پڑے رکھے ہیں جو بڑی بلڈنگ ظاہر کر رہے ہیں۔