اکثر خوبصورت چیزیں ہی انسان کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں، مور بھی انسان کو کچھ اسی صورتحال سے دوچار کر دیتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
مور کا شمار ان پرندوں میں ہوتا ہے جو کہ اپنی خوبصورتی اور دلچسپ انداز کی بدولت سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔ نیلے، ہرے رنگ کے خوبصورت رنگ سے ناچتے مور اپنی خوبصورتی کی وجہ سے تو مشہور ہیں مگر اپنے پاؤں کو وجہ سے افسردہ بھی ہو جاتے ہیں۔
مور اس لیے بھی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے کہ یہ خوبصورت پرندہ پانی میں تیرنہیں سکتا ہے، مور کے جسم میں موجود پر اسے پانی میں تیرنے میں مدد نہیں کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے وہ پانی کم ہی جاتا ہے۔
مور کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ اپنا وقت گزارنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ کھیلتے بھی ہیں۔ جبکہ اس پرندے کو دھوپ کی کرنوں میں کھیلنے میں زیادہ مزاح آتا ہے۔
ایک اور منفرد اور دلچسپ بات وہ یہ کہ مور کا ایک دشمن سانپ ہے جسے مور کئی بار کھا بھی جاتا ہے۔ چونکہ مور کو سانپ پسند ہی نہیں ہے، اسی لیے جب کبھی مور سانپ کو اپنے علاقے میں دیکھتا ہے تو اس سے لڑنا شروع کر دیتا ہے۔
اسی دوران سانپ کئی بار سانپ کو کھا بھی جاتا ہے۔
بھارت میں جنگلی علاقوں میں موجود گھروں میں مور رکھنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ رہائشی افراد سانپوں کو مارنے کے لیے مور کا استعمال کرتے ہیں، مقامی زبان میں مور کو "میورا" کہا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے سانپوں کا قاتل۔
مور سانپ کو اس لیے بھی کھا جاتے ہیں کیونکہ انہیں پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ انہیں گوشت ہی سے ملتا ہے۔ عام طور پر مور پتے پودے، گھاس، سمیت ہریالی کو کھاتے ہیں، لیکن کیڑے مکوڑوں کو بھی کھا جاتے ہیں۔