راستے سے جارہی تھی تو لڑکوں نے تنگ کیا۔۔ ڈرنے کے بجائے لڑکیاں سبق سکھانے کے کون سے 5 طریقے استعمال کرسکتی ہیں؟ جانیے

image

وہ روز ایک ہی جگہ سے گزرتی تھی جہاں موجود اوباش لڑکے اسے چھیڑتے اور آوازیں کستے تھے۔ ثانیہ ڈری سہمی گزر جاتی کیوں کہ وہ ڈرتی تھی بات نہ بڑھ جائے اور اسی بات سے ان لڑکوں کو اور شے ملتی تھی۔ کل تو حد ہی ہوگئی ایک لڑکے نے ثانیہ کا بیگ پکڑ کر اسے روکا تو ثانیہ کے اوسان خطا ہوگئے وہ پاگلوں کی طرح بھاگتی ہوئی اپنے گھر پہنچی جس کی وجہ سے سر پر سے چادر اور پیروں سے چپل بھی غائب ہوگئی تھی۔

اس واقعے نے ثانیہ کو خوفزدہ کردیا تھا۔ وہ یہ سوچنے پر مجبور ہوگئی کہ اب باہر کس طرح نکلے گی؟ انتہائی نہج پر پہنچنے کے بعد ثانیہ نے فیصلہ کیا کہ اب وہ اپنی حفاظت خود کرے گی اور سب کو سبق سکھا دے گی۔ اس حوالے سے مشہور ڈرامے “صنف آہن“ میں ایک سین فلمایا گیا ہےجس میں چھیڑنے والے لڑکوں کو ہمیشہ ڈر کر رہنے والی آرزو ایسا سبق سکھاتی ہے کہ پورے محلہ دیکھتا رہ جاتا ہے۔

اس سین میں نہایت خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے کہ کوئی بھی لڑکی یا عورت کمزور نہیں ہوتی۔ اگر خود پر بھروسہ کرنا شروع کردے تو وقت پڑنے پر بھرپور دفاع کرسکتی ہے۔ آج ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتاتے ہیں جن سے آپ بھی اپنا دفاع مضبوط طریقے سے کرسکتی ہیں۔

مرچوں کا اسپرے ضرور رکھیں

مرچوں کے اسپرے کے بارے میں کئی خواتین نے سن رکھا ہو گا، اسے گھر میں بنائیں اور اپنے ساتھ ضرور رکھیں۔ اگر کوئی بھی شخص غلط ارادے سے آپ کے نزدیک آئے تو فورا اس کی آنکھوں یا منہ کی جانب وہ اسپرے کریں۔ ایک بات کو لازمی یقینی بنائیں کہ اسپرے بالکل ٹھیک کام کرتا ہو۔

سیفٹی ڈیوائسز

آج کل چھوٹے سیفٹی الارم اور ڈیوائس بازار میں آسانی سے ملتی ہیں ں جو آپ اپنے کالر میں لگا سکتے ہیں، جب بھی کوئی شخص آپ پر حملہ آور ہوگا تو آپ اس الارم کے بٹن کو دبا دیں، وہ زور زور سے بجنے لگے گا۔

شور مچانا

کوئی بھی شخص آپ کو چھونے کی کوشش کرے یا آپ کے ساتھ کوئی بدتمیزی کرے تو فوراً شور مچا کر آس پاس کے افراد کو اپنی جانب متوجہ کر لیں، اس سے وہ شخص ڈر کر خود ہی اپنے قدم پیچھے کی جانب کر لے گا، یا اگر ایسا نہ بھی ہوا تو آپ کو وقت مل جائے گا کہ وہاں سے بھاگ نکلیں۔

حملہ کرنا

خواتین قانون کی حد میں رہ کر اپنا دفاع کرسکتی ہیں اگر بہت ضرورت محسوس ہو تو ہراساں کرنے والے پر اس طرح حملہ کیا جاسکتا ہے کہ وہ فوری طور پر دور بھاگنے پر مجبور ہوجائے۔

قانون کی مدد لینا

اگر کوئی مسلسل ہراساں کرتا ہو اور یہ اس کے لئے روز کا معمول ہو تو دیر کیے بغیر پولیس کی مدد لے لینی چاہئیے تاکہ کسی بڑے نقصان سے بش سکیں


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US