پیر سے گاڑی چلاتی ہوں۔۔ بغیر ہاتھوں والی لڑکی کی داستان

image

“بچپن سے خواہش تھی کہ گاڑی چلاؤں لیکن پیدائشی طور پر بازو نہیں تھے“

سڑکوں پر اعتماد سے گاڑی چلاتی اس لڑکی کا نام جیلومول میرئیٹ تھامس ہے۔ جیلومول بھارت کی ریاست کیرالہ کی رہنے والی ہیں اور پیدائشی طور پر دونوں بازو سے محروم ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب کسی کے پاس بازو ہی نہیں ہیں تو وہ گاڑی کیسے چلا سکتا ہے؟ تو اس کا جواب ہے کہ جیلومول ہاتھوں کے بجائے پیر سے گاڑی چلاتی ہیں۔

ہر کام پیر سے کرنے والی لڑکی کی انوکھی کہانی

اس آرٹیکل میں ہم اس حیرت انگیز لڑکی کو پیش آنے والی مشکلات اور ان کی زندگی کی کہانی کے بارے میں جانیں گے کہ کس حوصلے سے جیلومول ان تمام مسائل سے نمٹ رہی ہیں۔

جیلومول کہتی ہیں کہ ہمیشہ سے ہی بازو اور ہاتھوں سے محروم ہونے کے باوجود انھیں اپنے بال بنانے، کھانے پینے، چائے کا کپ پکڑنے اور یہاں تک کہ پینٹنگ کرنے سمیت کوئی بھی ذاتی نوعیت کا کام کرنے میں مسئلہ نہیں ہوا انھیں اس بات پر فخر ہے جب وہ ساتویں جماعت کی طالبہ تھیں اس وقت انھوں نے کمپیوٹر سیکھ لیا تھا جب کہ ان کے کسی ہم جماعت کو اس وقت کمپیوٹر چلانا نہیں آتا تھا۔ بے شک یہ سب چیزیں کرنا ایک ایسی لڑکی کے لئے کافی مشکل ہے جس کے دونوں ہاتھ ہی نہ ہوں مگر جیلومول کو یہ سب کرنا تھا کیوں کہ وہ کوئی معمولی لڑکی نہیں ایک بلند حوصلہ انسان ہے۔

گاڑی چلانا شوق اور ضرورت تھی

اسی دوران جیلومول کو گاڑی چلانے کی ضرورت محسوس ہونے لگی۔ وہ گاڑی چلانا سیکھ تو چکی تھیں لیکن ان کا سڑک پر گاڑی لے کر نکلنا اتنا آسان نہیں تھا کیوں کہ اگر وہ اپنی مہارت ثابت نہ کرسکیں تو ان کا یہ خواب ہمیشہ ہی ادھورا رہ سکتا تھا کیوں کہ بہرحال صرف ان کے شوق کی خاطر سڑک پر موجود باقی لوگوں کی جانیں رسک میں ڈالی جاسکتی تھیں۔ یہاں جیلومول کو ثابت کرنا تھا کہ وہ اپنی ذات کے لئے ہی نہیں بلکہ شہریوں کے لئے بھی ایک حساس اور ذمہ دارانہ رویہ رکھتی ہیں۔

اسکول پرنسپل نے مدد کی

ایک دن جیلومول اپنے اسکول کی ایک تقریب میں گئیں جہاں ان کے پرنسپل فادر تھامس نے ان سے پوچھا کہ کیا ان کی کوئی ایسی خواہش ہے جسے وہ پورا کرنا چاہتی ہوں۔ اس کا جواب دیتے جیلومول نے کہا جی ہاں میں گاڑی چلانا اور ڈرائینگ لائسنز حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ فادر تھامس نے کہا کہ وہ جیلومول کی بھرپور مدد کریں گے۔ اس کے بعد فادر نے انھیں ایک وکیل سے ملوایا جنھوں نے جیلومول کو گاڑی سیکھنے کا مشوری دیا جس کے بعد جیلومول کو کورٹ سے لرنرز لائسنز مل گیا۔ اب جیلومول پیروں سے گاڑی تو مہارت سے چلالیتی ہیں اور امید کرتی ہیں کہ بہت جلد ان کا ڈرائیونگ لائسنز بھی مل جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US