کچھ تصاویر ایسی پرفیکٹ ہوتی ہیں جو انسانی آنکھ کو کھلا کا کھلا چھوڑنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔ یہ تصاویر دراصل اچانک سے کلک کی گئی ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر انسان کا دماغ دھوکے کا شکار ہوجائے۔
'ہماری ویب' آج دوبارہ دلچسپ و عجیب تصاویر لے کر حاضر ہوئی ہے جو کسی کے بھی ذہن کو دھوکہ دے سکتی ہیں اور ایک بار دیکھنے میں تو بالکل سمجھ نہیں آئیں گی۔
آیئے نظر ڈالتے ہیں اُن 5 حیرت انگیز تصاویر پر۔
1- یہ برف ہے یا کتا؟
اُن لوگوں کے لیے جو یہ سوچتے ہیں کہ یہ کتا ہے، تو ایسا بالکل نہیں ہے۔ دراصل ایک ٹب میں برف چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں پڑی ہے جس میں کسی نے آنکھیں اور ناک بنا دی ہے جو کتے کی شکل ظاہر کر رہی ہے۔
2- چاکلیٹی انگلیاں
آپ سوشل میڈیا اسکرال (Scroll) کر رہے ہوں تو یہ تصویر آپ کو ضرور روک لے گی۔ کیونکہ اس میں کچھ تو گڑ بڑ ضرور ہے۔ جی ہاں! ہاتھ اور چاکلیٹ کا رنگ ایک دوسرے سے اِتنا میچ کر رہا ہے جس سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے پیکٹ کے اندر موجود 2 چاکلیٹس اُنگلیاں ہوں۔
3- بیگ
آپ لوگ سوچ رہے ہوں گے کہ تصویر میں دکھائی دینے والے آدمی کے پیچھے ایک کالے رنگ کا بستہ لٹکا ہے لیکن اُس نے دیکھنے والوں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ در حقیقت شخص کے پیچھے کوئی بیگ نہیں بلکہ بیگ کا صرف پرنٹ چھپا ہوا ہے جس نے تیز آنکھوں والے افراد کو بھی اُلجھن میں ڈال دیا۔
4- بازو یا پھر ٹانگ؟
اوپر موجود تصویر کو 100 فیصد لوگ سمجھ نہیں سکیں گے کیونکہ یہاں یہ جاننا مشکل ہے کہ خاتون کا بازو اور پاؤں جڑ کیسے گئے۔ غور سے اس فوٹو کو دیکھیں اور خاتون کا ہاتھ تلاش کریں۔ جواب یہ ہے کہ خاتون کا ہاتھ بالکل ان کی ٹانگ کے اوپر موجود ہے جس کی وجہ سے بازو اور پاؤں جڑے ہوئے دکھائی دے رہے۔
5- اِتنا لمبا کتا کیسے؟
اس تصویر میں چار سے پانچ کتے نظر آرہے ہیں جو برف باری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ مگر یہ کیا، درمیان میں موجود کتا اتنا لمبا کیسے ہوگیا؟ کیا آپ اس تصویر کی حقیقت بیان کر سکیں گے؟ تو آیئے ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ کتا لمبا نہیں ہوا ہے بلکہ کسی نے اس کا پینوراما شاٹ (Panorama Shot) بنایا ہے جس کی وجہ سے وہ اتنا لمبا نظر آرہا ہے۔