دلہن نے ہاتھوں میں مہندی بھی لگائی اور یونیفارم بھی پہنا ہوا تھا ۔۔ جانیے فوجی افسران شادی میں یونیفارم کیوں پہنتے ہیں؟

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جو کہ عام شادیوں ہی کی طرح لگتی ہیں۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو آرمی جوانوں کی شادی کے بارے میں بتائیں گے۔

پاکستان میں ایسے کئی فوجی جوڑے موجود ہیں جنہوں نے اپنی شادی میں آرمی یونیفارم پہنا ہوا تھا، ان کے اس ڈریس نے نہ صرف حاضرین محفل کی توجہ حاصل کی بلکہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی اپنی طرف متوجہ کر دیا تھا۔

ایسی ہی ایک شادی سابقہ اداکارہ عائشہ خان کی تھی، جو میجر عقبہ حدید کے ساتھ ہوئی تھی۔ میجر عقبہ پاکستان آرمی میں میجر کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ عائشہ پاکستانی ٹی وی ڈرامہ کا ایک مشہور نام تھیں جو اب اپنی نجی زندگی کو وقت دے رہی ہیں۔

میجر عقبہ نے سیاہ رنگ کا یونیفارم زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ان کے یونیفارم میں پاکستان کا پرچم بھی نمایاں ہے۔ عام طور پر اگر دلہا اور دلہن دونوں آرمی سے تعلق رکھتے ہیں تو یہ ان دونوں منحصر ہے کہ وہ یونیفارم پہنیں یا نہیں۔

لیکن میجر عقبہ حدید اس اہم دن کے موقع پر یونیفارم میں بیٹھے ہیں جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایک فوجی کو اس وردی سے کس حد تک لگاؤ اور پیار ہے۔

ملٹری ایریا نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر اپلوڈ کی گئی تھی جس میں پاکستان فوج کے افسر اور خاتون افسر کی شادی ہو رہی تھی۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا اور دلہن فوجی یونیفارم میں اس اہم دن کے موقع پر بیٹھے ہیں۔ جس دن بناؤ سنگھار، رنگ برنگے کپڑے زیب تن کرتے ہیں اس بھی اس جوڑے نے یونیفارم پہنا ہوا تھا۔

میجر حارث اور کیپٹن ثںاء نے بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اس وقت حاصل کر لی تھی جب اس خوبصورت جوڑے کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئیں۔

جوڑے نے شادی کے اہم دن بھی یونیفارم پہنا ہوا تھا، جبکہ اہلیہ کیپٹن ثںاء کے ہاتھ میں مہندی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ فوجی جوان اہم دن کے موقع پر بھی اس دن کو یادگار اپنے طریقے سے بناتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US