ان کی موت کی وجہ سے فلم سپر ہٹ ہوئی ۔۔ اداکارہ مینا کماری نے شوہر سے طلاق لینے کے بعد فلم کی شوٹنگ کیوں شروع کی؟

image

مشہور شخصیات کی زندگی کچھ ایسے اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتی ہے جو کہ مداح اور عام انسان سوچ بھی نہیں سکتے ہیں، پردے کی پیچھے کی کہانی ان شخصیات کو توڑ کر رکھ دیتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مینا کماری کے بارے میں بتائیں گے۔

مینا کماری کا اصلی نام ماہ جبین بانو مینا کماری کے نام سے مشہور تھیں، لیکن ان کے چاہنے والے ان کی بدلتی زندگی کو لے کر آج تک افسردہ ہیں۔ کیونکہ ایک چمکتا ستارہ کچھ اس طرح ٹوٹا کہ سب کو حیران کر گیا تھا۔

مینا کماری اور بھارتی فلم ڈائریکٹر کمال امروہی دونوں کی کہانی کچھ اتار چڑھاؤ کا شکار تھی جیسے کہ ایک کشتی سمندری لہروں میں ہچکولے کھاتی ہے۔ کمال امروہی اپنی فلم پاکیزہ کی تیاری میں مگن تھے، اس فلم میں ان کی مرکزی ہیروئن مینا کماری تھیں جو کہ ہر لحاظ سے اس کردار پر پورا اترتی تھیں، یہی وجہ تھی کہ کمال امروہی مینا کو ہی اس کردار میں دیکھنا چاہتے تھے۔

دوسری جانب اداکار کے لیے مختلف اداکاروں کو پرکھا گیا اور پھر راج کمار اداکار کے طور پر قبول ہوئے۔ کمال امروہی سے بے انتہا محبت کرتے تھے یہی وجہ تھی کہ شادی کے بعد جب وہ کسی دوسرے سے ملتی تو انہیں برا لگتا۔

کمال امروہی کی پاکیزہ فلم بھی ایک ایسا پراجیکٹ تھا جو کہ مینا کماری کے کیرئیر کو اٹھانے کے ساتھ ساتھ خود کمال امروہی کی قسمت کا فیصلہ بھی کر رہا تھا۔ لیکن اس فلم کے بننے کے شروعات دنوں میں تو کوئی مشکلات پیش نہیں آئی مگر جب مینا دھرمیندر اور گلزار سے ملنے لگیں اور قربتیں بڑھنے لگیں تو کمال امروہی کو یہ اچھا نہ لگا اور پھر دونوں کے درمیان جھگڑے ہونے لگے۔

فلم سیٹ پر بھی دونوں کے درمیان ایسی صورتحال تھی کہ آپس میں دوریاں بڑھنے لگیں۔ مینا کماری کو کمال امروہی کا شک کرنا پسند نہیں آیا اور پھر دونوں کے درمیان بظاہر علیحدگی ہو گئی۔ پراجیکٹ اس حد تک التوا کا شکار ہوا کہ فلم کے موسیقات غلام محمد اور جرمن سینامیٹوگرافر بھی انتقال کر گئے۔ لیکن فلم مکمل نہ ہو سکی۔

مینا کماری بضد تھیں کہ مجھے طلاق دو اسی کے بعد ہی فلم کے بارے میں بات ہوگی۔

بالآخر کمال امروہی نے مینا کماری کی ضد کو پورا کرتے ہوئے انہیں کہا کہ 'آپ نے شرط رکھی کہ جب تک میں تمہیں طلاق نہ دے دوں تم پاکیزہ مکمل نہیں کرو گی، میں تمہیں رشتہ ازدواج سے آزاد کر دوں گا۔ اس کے بعد اگر آپ اپنی پاکیزہ مکمل کرنے کے لیے رضامند ہوں تو مجھے بے حد خوشی ہو گی۔۔۔۔۔۔ پاکیزہ ایک ڈوبتی ہوئی کشتی ہے، جو تمہاری نگہبانی میں پار لگ جائے گی۔‘‘

اگرچہ فلم مکمل ہوگئی لیکن 31 مارچ کو مینا کماری کی موت نے ایک ایسا چراغ بجھا دیا تھا جس نے کئی دلوں کو روشن کیا ہوا تھا۔ اداکارہ کی وفات سے پہلے تک ان کی فلم پاکیزہ اس طرح دلوں پر راج نہیں کر پا رہی تھی۔ اگرچہ فلم ہر لحاظ سے بہترین تھی مگر 1953 میں جس جس فلم کا اسکرپٹ تیار ہوا تھا وہ کئی سالوں بعد یعنی 1972 میں ریلیز ہوئی۔

یعنی تقریبا 16 برس بعد یہ فلم اس وقت ریلیز ہوئی لیکن پاکستان اور بھارت کی جنگ کے باعث چل نہ سکی۔ لیکن یہی فلم مینا کماری کی موت کے بعد ایسی چلی کہ باقی تمام فلموں کو ہیچھے چھوڑ دیا۔

اور پھر فلم انڈسٹری میں اس فلم کو کچھ اس طرح یاد کیا جاتا ہے کہ وہ فلم جو 16 برس بعد مینا کماری کی موت سے ہٹ ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow