2، 3 سال کام نہیں کیا شدید ڈپریشن کا شکار تھی ۔۔ مشہور اداکارہ سارہ لورین کس وجہ سے نماز پڑھتی ہیں اور اعتکاف میں بھی بیٹھتی ہیں؟

image

شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ و ماڈل سارہ لورین جن کا نام آج صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی ہر شخص کی زبان پر ہے۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی زندگی کے ان رازوں پر سے پردہ اٹھایا ہے جو آج سے پہلے تک کوئی نہیں جانتا تھا ۔

"مومنہ مکس پلیٹ" کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ 2،3 سال سے کسی بھی قسم کا کام نہیں کر رہی ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ وہ ڈپریشن کے مرض میں مبتلا تھیں اور ان کی زندگی میں تبدیلیاں بہت جلد آتی رہیں جو ان کی سمجھ سے بالاتر تھیں۔

سارہ نے ڈپریشن سے ہی متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آدھے لوگوں کو تو معلوم ہی نہیں کہ میں نماز پڑھتی ہوں اور اعتکاف میں بھی بیٹھی ہوں۔ یہی بلکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں عیسائی لیکن یہ حقیقت نہیں اور میں بس ان باتوں پر مسکراتی رہتی ہوں۔

,p> اسی موضوع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 12 سال کی عمر سے اعتکاف میں بیٹھ رہی ہوں اور جب بھی مجھے زندگی میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اپنے اللہ سے رجوع کر لیتی ہوں۔ یہ اعتکاف میں بیٹھنے کا سلسلہ پہلی بار تب شروع ہوا جب میرے والد اس دنیا سے چلے گئے تھے۔

مزید یہ کہ جب میں بھارت سے پاکستان لوٹی تو اس وقت کافی پریشان تھی، سمجھ نہیں آرہا تھا کیا کرنا چاہیے۔ چیزیں تبدیل ہوچکی تھیں اس وقت بھی میں 6 سے 7 دن کے لیے اعتکاف میں بیٹھی جس کے بعد میری زندگی خود بخود بہتر ہوتی چلی گئی۔

اس کے علاوہ سارہ نے اپنے نام سے بھی پردہ اٹھا دیا کہ میرا پیدائشی نام مونا لیزا ہے یہی نام ان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ پر بھی ہے مگر بھارتی شوبز انڈسٹری میں آنے کے ساتھ ہی انہوں نے اپنا نام تبدیل کر لیا البتہ نام تبدیلی کرنا کوئی خاص منصوبہ بندی نہیں تھی، بس یوں ہی نام تبدیل کیا جس کی وجہ سے شروعات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر اب سب کچھ ٹھیک ہے۔

یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ انہوں نے نام تو تبدیل کر لیا مگر یہ اپنے نئے نام سے خوش بھی نہیں تھیں۔

لیکن ان ہی کے مطابق یہ ایک بالی ووڈ کا یادگار لمحہ تھا کہ انہیں اپنے نام سے محبت ہونا شروع ہو گئی۔ یہ وہ موقعہ تھا جب سارہ لورین کے لیے اللہ تعالیٰ نے سلمان خان کا انتخاب کیا جو کہ خوشگوار لمحہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم ایک ایوارڈز کی تقریب میں تھے جہاں دیگر مشہور و معروف اداکار بھی تھے اور پوری دنیا کے سامنے جس نے مجھے اپنے نئے نام سے پکارنے والے سلمان خان تھے، جب انہوں نے میرا نام پکارا تو مجھے اس نام سے محبت ہوگئی۔

اس کے بعد میں نے اپنے نام کو تسلیم کرنا شروع کیا اور کہا اب سب مجھے اس نام سے بلا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ لورین کی پیدائش خلیجی ملک کویت میں ہوئی، زندگی کے ابتدائی سال بھی انہوں وہیں پر گزارے۔ اداکارہ نے بتایا کہ 12 سال کی عمر میں جب ان کے والد کا انتقال ہوا تو وہ والدہ کے ہمراہ کویت سے پاکستان سے منتقل ہوئیں اور محض 13 سے 14 سال کی عمر میں کیریئر کا آغاز کیا۔

مشہور اداکارہ نے بالی وڈ میں 2010 میں پوجا بھٹ کی فلم 'کجرارے' سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا جس میں ان کے ساتھ ہمیش ریشمیا نے مرکزی کردار نبھایا تھا، بعد میں انہوں نے برکھا اور مرڈر تھری جیسی فلموں میں کام کیا۔

اور اگر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بات کریں تو سارہ لورین کے پاکستانی ڈراموں میں شہ بانو، رابعہ زندہ رہے گی، انوکھی، کاجل اور مہربانو شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow