شادی کے بعد ایک کمرہ نہیں پورے گھر کو اپنانا چاہیے.. حبا بخاری شادی کے بعد سسرال میں کیسی زندگی گزار رہی ہیں؟

image

"شادی کے بعد ایسا نہیں لگنا چاہیے کہ ایک علاقہ آپ کا ہے بلکہ پورا گھر آپ کا ہے۔ پورے گھر کو اپنائیں اور گھر کے لوگوں کو بھی"

یہ الفاظ ہیں مشہور اداکارہ حبا بخاری کے جن کی شادی چند ماہ پہلے ہی آریز احمد سے ہوئی ہے جو خود بھی مشہور اداکار ہیں ۔ نادیہ خان کے ساتھ یوٹیوب وی لاگ بناتے ہوئے حبا بخاری نے اپنی شادی شدہ زندگی اور سسرال میں رہنے کے حوالے سے کافی باتیں کیں جنھیں ہم اپنے قارئین کے لئے یہاں لکھ رہے ہیں۔

سسرال میں کون کون ہے؟

حبا کہتی ہیں کہ وہ شادی کے بعد کافی خوش ہیں اور یہ اس لئے ہے کیونکہ اگر انسان اچھی نیت سے کوئی کام کرے تو اللہ اس کی مدد ضرور کرتے ہیں۔ چونکہ حبا جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہتی ہیں جہاں وہ اور ان کے شوہر کے علاوہ ان کے ساس سسر، نند اور ان کے بچے سب ساتھ مل کر رہتے ہیں۔

نئے گھر میں کس طرح ایڈجسٹ کرنا چاہیے؟

سسرال میں رہنے کے حوالے سے حبا نے بتایا کہ ان کے سسرال والے بہت اچھے ہیں اور ان کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ شروع شروع میں پرائیویسی کا خیال کرکے کوئی حبا کے کمرے میں نہیں آتا تھا، کوئی ان کی چیزیں نہیں چھوتا تھا جس کی وجہ سے حبا نے خود اپنے کمرے کا دروازہ کھول کر رکھنا شروع کیا اور سسرال والوں سے کہا کہ آپ سب آیا کریں میرے پاس۔ حبا کا کہنا ہے کہ سسرال والوں میں بھی جھجھک ہوتی ہے لیکن ضروری ہے کہ اس کے لئے آگے بڑھ کر کوشش کی جائے۔ گھر والوں کو ایسا نہ محسوس ہو کہ صرف ایک کمرہ یا ایک علاقہ ان کا ہے بلکہ پورا گھر آپ کا ہے گھر کو مکینوں کے ساتھ اپنائیں۔

جو ساس پکاتی ہیں میں کھالیتی ہوں

سسرال میں کھانے پینے کے معاملات پر بات کرتے ہوئے حبا نے بتایا کہ جو بھی سسرال میں پکتا ہے وہ کھا لیتی ہیں کیونکہ ان کی امی نے ان کی تربیت اس طرح کی ہے کہ گھر میں جو پکا ہے وہی کھانا ہے باقی گھر والے کھانے میں ان کی پسند کا خیال بھی رکھتے ہیں۔

گھر کے وہ کام جو حبا شوق سے کرتی ہیں

حبا کہتی ہیں کہ وہ آریز سے زیادہ گھومنے پھرنے کی شوقین ہیں جبکہ گھر کے کاموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ وہ کھانا پکا لیتی ہیں صفائی بھی کرلیتی ہیں بس بستر کی چادر اور الماری ٹھیک کرنے جیسے کام ان سے نہیں ہوتے۔ حبا کھانے پینے کی شوقین ہیں اور ہر طرح کا کھانا کھالیتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow