سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں پرانی اداکارائیں اب کیسی دکھائی دیتی ہیں۔ ان اداکاراؤں کی پرانی جھلک دیکھ کر بہت سے لوگ حیران ہو جاتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
بابرہ شریف:
ماضی کی مقبول اداکارہ بابرہ شریف کا شمار ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی خوبصورتی سے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
پاکستان کے شہر سید والا میں دسمبر 1954 کو پیدا ہونے والی بابرہ شریف کو بچپن ہی سے اداکاری کا شوق تھا، اس اداکاری کے شوق نے آج انہیں سچ مچ پاکستان کی بہترین اداکارہ بنا دیا ہے۔
لاتعداد فلموں، ڈراموں اور اشتہارات میں کام کرنے والی بابرہ شریف نے 70، 80 کی دہائی میں خوب نام کمایا، اس وقت کے نوجوانوں میں بابرہ شریف کافی مقبول تھیں۔
1973 میں پہلی بار جب وہ ایک پاؤڈر کے اشتہار میں جلوہ گر ہوئیں تو جیٹ پاؤڈر گرل کے نام سے جانی جانے لگیں۔ 1974 سے 1977 تک بابرہ شریف نے کئی ایسی فلموں میں کام کیا جن میں سینیئر آرٹسٹس بھی شامل تھے لیکن بابرہ نے اپنا مقام انہی کے درمیان بنایا۔
بابرہ شریف کو ان کی بہترین اداکاری پر 8 سے زائد ایوارڈز مل چکے ہیں، اس وقت بابرہ شریف اگرچہ اسکرین پر زیادہ تر دکھائی نہیں دیتی ہیں مگر سوشل میڈیا پر اپنی پرانی یادوں کو مداحوں سے ضرور شئیر کرتی رہتی ہیں۔
بابرہ شریف گزشتہ کچھ سالوں سے اپنی جیولری کی دکان کے حوالے سے بھی کافی وائرل ہوئی تھیں اور خبروں کی زینت بنی تھیں۔
بدر خلیل:
ماضی کی مشہور اداکارہ بدر خلیل بھی اپنی اداکاری کی بدولت سب میں مقبول ہیں، ماضی میں بدر مرکزی کردار کے طور بھی سامنے آئی تھیں مگر اب وہ والدہ اور خالہ کا کردار ادا کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
بدر خلیل کی ایک منفرد اور دلچسپ بات یہ بھی کہ وہ سنجیدہ اور مزاحیہ دونوں کرداروں کو نبھانا بخوبی جانتی ہیں۔
لیکن ماضی کی مقبول اداکارہ اب ٹی وی اسکرین پر نظر نہیں آتی ہیں، ڈرامہ انڈسٹری کے آخری ڈراموں میں قدوسی صاحب کی بیوہ تھا جس نے سب نہ صرف سب کی توجہ حاصل کی بلکہ ان کی جاندار اداکاری کو بھی سراہا۔
اداکارہ اس وقت دکھی ہو گئی تھیں جب ہم ایوارڈز کی تقریب میں جب انہیں لائف ٹائیم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا تھا اس تقریب میں کچھ ایسا ہوا تھا جس نے انہیں تقریب چھوڑ کر جانے پر مجبور کر دیا۔ اداکارہ نے اس لیے بھی شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی کہ شوبز کو اب ہماری ضرورت نہیں، یہ بات انہوں نے ڈان اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
لیکن اب اداکارہ اپنی فیملی کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں۔