نوجوان نسل کے مایہ ناز گلوکار عاطف اسلم کے والد کو پچھلے دنوں دل کا دورہ پڑا ہے جس کے لئے انھوں نے اپنے مداحوں سے ان کی صحت کی دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔
آج آن لائن نہیں آسکوں گا
اپنی حالیہ پوسٹ میں عاطف اسلم کہتے ہیں کہ والد کے دل کے دوری کی وجہ سے پچھلے چند دن بہت مشکل تھے لیکن اب آپ سب کی دعاؤں کی وجہ سے وہ صحتیاب ہورہے ہیں۔ البتہ میں آج آن لائن نہیں آسکوں گا اور والد کے صحتیاب ہوتے ہی اپنے مداحوں سے جلد از جلد ملنے کا منصوبہ بنارہا ہوں۔
عاطف نے انسٹاگرام اسٹوری پر مزید لکھا کہ ان کے مداحوں نے انھیں مختلف گیتوں کی ویڈیوز ایڈیٹ کرکے بھیجی ہیں ان کا بہت شکریہ وہ جلد ہی تمام پیغامات پڑھیں گے۔
والد کی صحت کے لئے دعاؤں کی درخواست
آخر میں عاطف اسلم نے فینز سے درخواست کی کہ انھیں اور ان کے والد کو دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں کیونکہ فینز کی دعاؤں کے بغیر وہ کچھ نہیں