واشنگ مشین میں برتن دھونے کا صابن ڈالنے سے کیا ہوتا ہے؟ کپڑوں سے سخت داغ نکالنے کے چند آسان طریقے

image

اکثر اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کپڑے واشنگ مشین میں دھلنے کے بعد بھی صحیح صاف نہیں ہوتے۔ خاص طور پر کوئی ضدی داغ ہو تو اس کا نکلنا واشنگ مشین میں بھی آسان نہیں ہوتا۔ آج ہم آپ کو اس مشکل سے نجات کے چند طریقے بتائیں گے جس سے نہ صرف آپ کو کپڑے دھونے میں آسانی ہوگی بلکہ استری بھی آرام سے ہوجائے گی۔

واشنگ مشین میں برتن دھونے کا صابن

اگر کپڑوں پر کافی سخت داغ ہوں تو ان کو واشنگ مشین میں دھوتے ہوئے تھوڑا سا برتن دھونے والا لیکوئیڈ صابن یا صابن کے چھوٹے ٹکڑے ڈال کر مشین چلا دیں البتہ اس بات کا خیال رکھیں کہ ان صابن کی مقدار کافی کم ہو کیوں کہ یہ تیز اثر ہوتے ہیں جن سے کپڑا خراب بھی ہوسکتا ہے۔ یہ طریقہ ہاتھ سے کپڑے دھونے میں بھی کپڑے بھگوتے وقت استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مہینے میں ایک بار یہ طریقہ آزمائیں

مسلسل کپڑے دھونے سے مشین بھی گندی ہوجاتی ہے اور کپڑوں پر سفید دھبے چھوڑنے لگتی ہے اس کو ختم کرنے کے لئے مہینے میں ایک بار مشین میں پانی بھر کے ایک چمچ سرف اور چار کپ سرکہ ڈال کر مشین چلائیں۔ اس سے مشین اندر سے صاف ہوجائے گی-

اگر ڈٹرجنٹ ختم ہوگیا ہے تو یہ چیزیں آزمائیں

کپڑے دھوتے ہوئے سرف ختم ہوجائے تو پریشان نہ ہوں بلکہ شیمپو یا گھر میں موجود صابن کے بچھے کچے ٹکڑوں کو پگھلا کر انھیں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

موتیوں والے کپڑے

موتی والے کپڑوں کو براہ راست استری کرنے سے موتی اور کپڑے جلنے کے ساتھ استری کو بھی نقصان پہنچتا ہے اس لئے انھیں ہمیشہ الٹا کرکے استری کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US