کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد جہاں شہری گرمی کی شدت کو محسوس کر رہے ہیں وہیں محکمہ موسمیات بھی شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کر چکا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو محکمہ موسمیات کی ایک ایسی ہی پیش گوئی سے متعلق بتائیں گے جس نے شہریوں کچھ لمحے کے لیے خوش ضرور کیا ہے۔
گزشتہ روز پارہ 40 ڈگری کو چھو گیا تھا، لیکن گرمی کی شدت بتا رہی تھی کہ پارہ 40 سے اوپر ہی ہے۔
بہر حال محکمہ موسمیات نے اب ایک اور پیش گوئی کی ہے۔ کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں دن کے اوقات گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ چونکہ دن میں سمندری ہوائیں بحال ہو سکتی ہیں۔ جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔
البتہ سمندر ہواؤں سے متعلق محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ صبح کے اوقات میں سمندر ہوائیں بند ہو سکتی ہیں۔
رمضان کے حوالے سے بھی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ رمضان بھی گرم گزرنے کا امکان ہے۔
آج کے درجہ حرارت کی بات کی جائے تو آج درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری ہے۔