سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لئے کون سی نئی شرط لگا دی؟

image

حال ہی میں سعودی حکومت نے عمرہ زائرین پر سے کورونا کی وباء کے دوران لگائی گئی پابندیاں ختم کی ہیں۔ عمرہ زائرین کے لئے نئے جاری کردہ قوانین کے مطابق اب زائرین کو آن لائن ویزا حاصل کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آن لائن ویزا میڈیکل انشورنس ہولڈر کو جاری کیا جائے گا۔ ویزا حاصل کرنے کے لئے آن لائن ویزا فارم بھرنا ہوگا اور اس کے ساتھ اسکینڈ شدہ پاسپورٹ کی کاپی لگانی ہوگی

سعودی وزارت حج کی جانب سے پی آر سی ٹیسٹ رپورٹ، ہوٹل قرنطینہ کی شرط اور سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم کی جاچکی ہے حتیٰ کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کے لئے نام حاصل کرنا بھی لازمی نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US