سفر میں اپنے ساتھ قرآن ضرور رکھیں ۔۔ کسی بھی طویل سفر پر جانے سے قبل کن ضروری اشیاء کو رکھنا چاہیے؟

image

کہیں گھومنے کے لیے جانا ہو یا کسی کام کے لیے شہر سے باہر جانا ہو سب سے زیادہ ضروری ہے بیگ کو پیک کرنا۔ ہر ضرورت کی چیز بیگ میں ڈالنا، پھر سلیقے سے بھرنا اور پھر جب مطلوبہ مقام پر پہنچ جائیں تو کسی بھی ایک چیز کو ڈھونڈنے کے لیے سارے بیگ کو خالی کر ڈالنا۔ یہ ہر کسی کے ساتھ ہوتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ جب ہم کہیں جاتے ہیں تو اتنی جلد بازی میں اپنا بیگ بھرتے ہیں کہ کسی چیز کا خیال نہیں رہتا اور پھر ایک ایک چیز کو ڈھنڈنے کے لیے ساری چیزیں نکالنی پڑتی ہیں۔ اس کا آسان حل یہ ہے کہ آپ اپنا ایک چھوتا ہینڈ بیگ ہمیشہ تیار ہی رکھا کریں تاکہ کبھی کسی ایمرجنسی کی صورت میں آپ کو پیکنگ میں اپنا وقت نہ لگانا پڑے اور آپ بآسانی گھوم پھرنے جا سکیں۔

طویل سفر پر جانے کے لیے آپ اپنے ساتھ کتابیں ضرور رکھیں تاکہ اگر آپ بیتھے بیٹھے تھک جائیں اور وقت گزارے کا کوئی اور راستہ نہ ہو تو کتاب ہی پڑھ لیں۔ اکثر لوگ دورانِ سفر گانے سننے کا کام کرتے ہیں، لیکن یہ بھی زیادہ دیر تک نہیں سنے جا سکے، ہینڈ فری لگائے کان دکھنے لگتے ہیں۔ اس سب سے اچھا طریقہ ہے پسندیدہ کتابوں کو اپنے ساتھ رکھ لیں۔

کہیں بھی جانے سے قبل اپنے بیگ میں کنگھا، دانت صاف کرنے کا برش، ٹوتھ پیسٹ، شیمپو، آئل، صابن، فیس واش، ٹشو پیپر، تولیہ لازمی رکھیں یہ وہ چیزیں ہیں جن کے بغیر گزارہ کرنا ایک آدمی کے لیے بھی مشکل ہے اور ایک خاص شخص کے لیے بھی۔ اس سب کے ساتھ ضرورت کے کپڑے اور ایک جوڑا اضافی رکھ لیں کیونکہ کب کپڑوں کی ضرورت پڑ جائے کچھ اندازہ نہیں ہوتا۔ ایک جوڑی جوتی بھی رکھ لینا مناسب ہے تاکہ کبھی اگر آپ کے جوتے ٹوٹ جائیں یا پھٹ جائیں تو زحمت نہ ہو۔

سب سے اچھا مشورہ ہے کہ آپ طویل سفر کے لیے جاتے وقت اپنے ساتھ قرآن رکھ لیں۔ قرآن پڑھنے کا ثواب بھی ملے گا اور وقت بھی اچھا گزر جائے گا۔ راستے میں خدانخواستہ کوئی حادثہ پیش آ جائے یا موت ہو جائے تو ثواب ہی مل جائے گا۔ راستہ چاہے زمینی و ہو یا بحری کوئی بھی راستہ محفوظ نہیں ہے، حادثات اور ناگہانی آفات کہیں بھی آسکتی ہیں، لہٰذا اپنی تیاری سے جائیں ہر جگہ تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US