عمران خان ہمیشہ کالا چشمہ ہی کیوں لگاتے ہیں؟ ان کے چشمے سے متعلق چند دلچسپ باتیں

image

جس طرح وزیرِ اعظم عمران خان کا “گھبرانا نہیں ہے“ مشہور ہے اسی طرح ان کے انداز، لباس اور سیاہ چشمہ بھی کافی مقبول ہے۔ عمران خان باہر دھوپ میں جاتے ہوئے ہمیشہ سیاہ رنگ کے چشمے پہنتے ہیں لیکن ایسا کیوں ہے اور کیا ان کے ہاس ایک ہی چشمہ ہے؟ آئیے جانتے ہیں

مختلف برانڈز

غور کریں تو اس تصویر میں عمران خان کے چشمے پر برانڈ کا نام رے بین لکھا ہوا ہے جبکہ دوسری تصویر میں چشمے کے کناروں پر فینسی میٹل لگا ہے باوقار طریقے سے چشمے کی خوبصورتی میں چار چاند لگا رہا ہے۔ اس بات سے پتہ چلتا ہے کہ وزیراِ اعظم اچھے اور مہنگے برانڈز کا انتخاب کرتے ہیں اور ان کے پاس ایک نہی بلکہ کئی چشمے ہیں جن کے ڈیزائن بھی ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔

سیاہ رنگ ہی کیوں؟

سن گلاسز یا دھوپ سے بچنے کے چشمے اب ہلکے اور گہرے کافی رنگوں میں مل جاتے ہیں لیکن وزیرِ اعظم صاحب کو آپ نے صرف سیاہ رنگت کے گلاسز میں ہی دیکھا ہوگا۔ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کو سیاہ رنگ پسند ہو یا پھر چہرے پر یہ رنگ بھلا محسوس ہوتا ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US