سوشل میڈیا پر اس وقت حکومتی اور اپوزیشن میں موجود سیاسی شخصیات سے متعلق خبریں گرم ہیں، ان شخصیات کے بارے میں لوگ وہ معلومات جاننا چاہتے ہیں جو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
نواز شریف اور شہباز شریف بھی سیاسی صورتحال میں توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا ایک اور بھائی بھی تھے؟
جی ہاں نواز اور شہباز شریف کا ایک چھوٹا بھائی بھی تھا جن کا نام تھا عباس شریف۔ چھوٹے بھائی ہونے کی وجہ سے عباس اس طرح اپنے متحرک نہیں تھے البتہ گھر کے معاملات میں ضرور شامل رہتے تھے۔
عام طور پر شریف فیملی کے ممبران میں نواز اور شہباز شریف سمیت مریم اور کلثوم نواز ہی توجہ کا مرکز رہے ہیں، لیکن عباس شریف بھی اپنے منفرد انداز کی بدولت مشہور تھے۔
اگرچہ وہ سیاست میں متحرک نہیں تھے اور دور رہتے تھے مگر انہیں لوگ سچ مچ شریف ہونے کی وجہ سے یاد کیا کرتے تھے۔ عباس شریف نے عام زندگی میں تبلیغ اور دینی کاموں کو زیادہ اہمیت دی تھی اور اپنے آپ کو اسی طرف وقف کر دیا تھا۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق عباس شریف نے اپنی جائیداد کا حصہ الگ کرنے سے انکار کر دیا اور اسے بڑے بھائی نواز شریف کی زیر نگرانی ہی رہنے پر آمادگی ظاہر کی۔
جائیداد کے بٹوارے کے دوران رمضان شوگر ملز شہباز شریف کے پاس آئی جبکہ حمزہ چپ بورڈ اینڈ پیپر مل اور چودھری شوگر ملز نواز شریف کے پاس۔
عباس شریف اپنے گھر میں گرم ہیٹر پر گر گئے تھے جہاں انہیں بجلی کا جھٹکا لگا تھا، جھٹکا اس حد تک تھا کہ وہ برداشت نہ کر سکے۔ عباس شریف جنوری 2013 میں انتقال کر گئے، جبکہ پارٹی ذرائع کے مطابق عباس شریف کی جان بچانے کی کوشش کی گئی تھی۔