یہ دال رات کے 4 بجے تک ملتی ہے ۔۔ کراچی میں موجود ایسی دکان جہاں کی مشہور دال کھانے کے لیے لوگ رات میں آتے ہیں

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں کچھ ایسی معلومات فراہم کی جاتی ہیں جو کہ دلچسپی کا باعث بن جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہوٹل کے بارے میں بتائیں گے جہاں دال فرائی کھانے لوگ رات 4 بجے بھی آتے ہیں۔

کراچی کے کئی علاقے ہیں جو کہ اپنے کھانوں کی وجہ سے مشہور ہیں جیسے کہ لیاقت آباد کی نلی بریانی، برنس روٹ کے دہی بلے اور بن کباب، پی آئی ڈی سی کا پان اور بہت کچھ۔

اسی طرح کراچی کا علاقہ ہے رنچھوڑ لائن جو کہ رہائشی علاقہ تو ہے ہی لیکن یہاں موجود رہائشی اس علاقے کو دیگر علاقوں سے منفرد اپنے طور طریقوں سے بناتے ہیں۔

رنچھوڑ لائن میں ایک ایسا ہوٹل ہے جہاں رات کے 4 بجے بھی دال فرائی اور انڈا تیار کیا جاتا ہے۔ عام طور پر یہ ہوٹل حاجی کی دال فرائی اور فرائی آملیٹ کے نام سے مشہور ہے، صرف یہی نہیں بلکہ فرائی آملیٹ اور دال کے ساتھ بن بھی دیا جاتا ہے، جس سے کھانے کا مزاح دوبالا ہو جاتا ہے۔

یہ ویڈیو فوڈی بوائز کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تھی جسے سول برادز کے گروپ میں شئیر کیا گیا تھا، ساتھ ہی لکھا تھا کہ 30 سال سے یہ ہوٹل قائم ہے جہاں روزانہ رات 4 بجے تک دال فرائی اور فرائی آملیٹ موجود ہوتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شخص دال کا تڑکا بڑے ہی پُر لطف انداز میں لگا رہا ہے، اور جیسے ہی اس تڑکے کو دال میں ڈالتا ہے دیکھنے والوں کے منہ میں بھی پانی آجاتا ہے۔

جبکہ ایک پین میں کتری ہوئی ہری مرچ اور پیاز بھی ڈالی جا رہی ہے، جبکہ اس عام ڈش کو بھی اس طرح بنا کر پیش کیا جاتا ہے کہ کھانے والا دوبارہ آنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US