والد کو بابا کہہ کر پکارتا ہوں ۔۔ مولانا طارق جمیل کے بیٹے انہی کی طرح ہمشکل، دیکھنے والے مداح بھی حیران

image

ہر باپ کا عکس اپنے بیٹے کے چہرے پر واضح ہوتا ہے۔ ویسے ہی پاکستان کے معروف مذہبی اِسکالر مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے بھی اپنے والد سے بہت زیادہ مشابہت رکھتے ہیں۔

مولانا طارق جمیل کے بیٹے کا نام مولانا یوسف جمیل ہے جو اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دینی تبلیغ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین ایسے بھی ہیں جنہوں نے مذہبی اسکالر کے بیٹے کو آج تک نہیں دیکھا۔ لیکن اب وہ سامنے آنے لگے ہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر مولانا طارق جمیل کے بیٹے مولانا یوسف جمیل کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں 2 معروف یوٹیوبر زید علی اور شاہ ویر جعفری کے ہمراہ ملاقات کرتے اور گلے ملتے دیکھا جاتا ہے۔

انسٹاگرام ویڈیو میں دیکھا جاتا ہے کہ دونوں یوٹیوبر مولانا طارق جمیل کے گھر آتے ہیں اور اُن کے صاحبزادے سے یہ کہتے ہیں کہ آپ کی شکل مولانا طارق جمیل صاحب سے بہت ملتی ہے جس پر مولانا یوسف جمیل جواب دیتے کہ بس شکل ہی ملتی ہے۔

پھر شاہ ویر جعفری یوسف جمیل سے سوال کرتے ہیں کہ کیا آپ اپنے والد کو مولانا صاحب کہہ کر پکارتے ہیں جس پر اُن کا کہنا تھا کہ میں انہیں بابا کہہ کر پکارتا ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US