رمضان سے پہلے کھانے پینے کی چیزیں کیسے فریز کریں؟ چند ایسے ٹپس جو ہر خاتون کی بڑی مشکل آسان کر دے اور عبادت کے لئے وقت بھی بچائے

image

رمضان کے آتے ہی خواتین کو دسترخوان سجانے کی فکر گھیر لیتی ہے اور ایسا کیوں نہ ہو آخر دن بھر کے روزے کے بعد ہر خاتون خانہ کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے گھر والے مزے مزے کی چیزیں کھائیں لیکن صرف کھانے پینے کی فکر میں رمضان کی سعادت بھری گھڑیاں ضائع کردینا قطعی مناسب نہیں۔ اسی لئے ہم اپنے قارئین کو بتا رہے ہیں چند ایسے طریقے جس سے وہ رمضان میں دسترخوان سجانے کی آدھی تیاری پہلے سے ہی کرکے رکھ سکتے ہیں۔

وہ چیزیں جو فریز کرکے رکھی جاسکتی ہیں

اگر دیکھا جائے تو افطار کے وقت جو چیزیں بھی بنتی ہیں ان کو پہلے سے تیار کرکے فریز کیا جاسکتا ہے جیسے کہ کباب، کٹلٹس، نگٹس،سموسے اور یہاں تک کہ چھولے بھی۔

فریز کرنے کے طریقے

سموسے اور نگٹس وغیرہ فریز کرنے کے لئے کسی بڑی ٹرے کا انتخاب کریں جو فریزر میں آسانی سے سما سکے اور چیزیں ٹرے میں رکھنے کے بعد ان پر صاف ستھری تھیلی چڑھا دیں۔ اس کے علاوہ اگر ٹرے میں کباب کے اوپر کباب یا نگٹس وغیرہ رکھنے ہوں تو درمیان میں بٹر پیپر یا پلاسٹک کی ایک اور تھیلی رکھ دیں گا تاکہ چیزیں درمیان میں چپکیں نہیں۔

زپر والی تھیلی

اسی طرح چھولے ابال کر بھی زپ والی تھیلی میں رکھ کر فریز کیے جاسکتے ہیں۔ مختلف تھیلیوں میں بھر کر کئی دن کے چھولے فریز ہوسکتے ہیں جنھیں افطار سے ذرا پہلے نکال کر پیاز، ٹماٹر اور دیگر مصالحے ملا کر جھٹ پٹ چاٹ بنائی جاسکتی ہے۔ اسی طرح سموسے وغیرہ بھی فریزر سے نکال کر تلے جاسکتے ہیں جن سے افطار کے وقت پریشانی بھی نہیں ہوگی اور دسترخوان بھی سجا ہوا ہوگا۔ یہ چیزیں کیسے بنانی ہیں اس کے لئے مشہور یوٹیوبر کی یہ ویڈیو ضرور دیکھیں


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US