پلاسٹک کے اسٹول میں سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ عام استعمال کی چیزوں میں چھپے چند دلچسپ حقائق

image

روزمرہ کی زندگی میں ہم کئی ایسی چیزیں دیکھتے ہیں جن کا مقصد ہمیں سمجھ نہیں آتا لیکن پھر بھی ہمیں ان کی موجودگی پر حیرانی ہوتی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو روزمرہ کی چند ایسی ہی چیزوں کے بارے میں بتائیں گے۔

اسٹول میں سوراخ

پلاسٹک کے اسٹول تقریباً ہر گھر میں ہوتے ہیں اور سب نے ان کے درمیان میں بنا ہوا سوراخ بھی دیکھا ہوا ہے۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ سوراخ کیوں ہوتا ہے۔ دراصل اسٹول ایک کے اوپر ایک رکھے جاتے ہیں جس سے یہ ایک دوسرے سے پوری طرح چپک سکتے ہیں۔ درمیان میں سوراخ ہونے کی وجہ سے انگلیوں کے زریعے انھیں ایک دوسرے سے الگ کرنا آسان ہوتا ہے۔

کیلکولیٹر میں یہ حصہ کیوں ہوتا ہے؟

اگر آپ حساب کتاب کے لیے کیلکولیٹر استعمال کرتے ہیں تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ اس کی اسکرین کے اوپر ایک اور چھوٹی سی اسکرین ہوتی ہے جو بند رہتی ہے۔ آخر اس کا کیا مقصد ہے؟ دراصل یہ ننھی سی اسکرین کیلکولیٹر کا سولر پینل ہوتی ہے اور سورج کی شعاعیں جذب کرتی ہے جس کی وجہ سے اگر کیلکولیٹر کے سیل ختم ہوجائیں تو وہ سولر انرجی سے چلتا ہے۔

کنگھے کے پتلے اور موٹے دندانے

بال بنانے والے کنگھے کے دونوں جانب کے دندانوں میں فرق ہوتا ہے ایک حصہ پتلا جبکہ دوسرا حصہ موٹے دندانوں والا ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چھوٹے بالوں والے لوگ پتلے دندانوں سے آرام سے بال سلجھا لیتے ہیں جبکہ لمبے بال والوں کو موٹے دندانوں والے کنگھے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ان کے بال نہ ٹوٹیں

ڈبل روٹی کا پہلا ٹکڑا گہرے رنگ کا کیوں ہوتا ہے؟

ڈبل روٹی ایک لوف کہ صورت میں بیک کی جاتی ہے اس لیے اس کا اوپری حصہ براہ راست تیز درجہ حرارت کی وجہ سے زیادہ پک جاتا ہے اور گہرے براؤن رنگ کا ہوجاتا ہے۔ کچھ لوگوں کو یہ حصہ بالکل پسند نہیں ہوتا لیکن کچھ لوگوں کو خاص طور پر ڈبل روٹی کا یہی حصہ مرغوب ہوتا ہے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US