پاکستانی سیاست آج اس موڑ پر کھڑی ہے کہ کسی بھی وقت کوئی بھی بڑی خبر سامنے آسکتی ہے۔ پورے پاکستان کی نظریں اس وقت میڈیا اور سوشل میڈیا پر جمی ہوئی ہیں۔
اپوزیشن جماعتیں اور حکومت مخالف لوگ عمران خان کے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں تو دوسری جانب وہ وزیر اعظم کی حمایت میں بھی آواز بلند کر رہے ہیں۔
وہیں عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا بھی بیان سامنے آیا ہے جس میں وہ وزیراعظم کو مشورہ دیتی دکھائی دیں۔ ریحام خان اِن دنوں سیاسی صورتحال کے سبب سوشل میڈیا پر کافی متحرک دکھائی دے رہی ہیں۔
ریحام خان نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ٹوئٹر پر ایک صارف کی ٹوئٹ شئیر کی ہے۔ تصویر میں نوجوت سنگھ سدھو اور عمران خان بیٹھے ایک دوسرے سے بات چیت کر رہے ہیں تو صارف اس تصویر کے کیپشن میں لکھتے ہیں کہ میں نے اِنتظام کر لیا ہے۔ آئی پی ایل میں دونوں بھائی مل کر کمنٹری کریں گے۔
اُسی ٹوئٹ پر ریحام خان بھی تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان کو مشورہ دیتی ہیں کہ میرے خیال میں کپل شرما شو میچ سے زیادہ بہتر رہے گا۔
خیال رہے اب سے کچھ دیر قبل اپوزیشن کی جانب سے یہ دعویٰ ظاہر کیا گیا ہے کہ عمران خان اسمبلیاں تحویل کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔