سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں کچھ ایسے واقعات سے متعلق بتایا جاتا ہے جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، کچھ معلومات ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی واقعے سے متعلق بتائیں گے۔
بھارت میں ڈکیتی کا ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس میں چور بھی خوش ہے اور جس کے ہاں چوری ہوئی ہے اس کا بھی اتنا نقصان نہیں ہوا ہے۔
دراصل بھارت کے شہر فتح پور میں اس وقت سب حیران رہ گئے جب دکانوں کے تالے ٹوٹے ہوتے تھے مگر جب حساب کتاب کرتے تو محض 20 روپے کم معلوم ہوتے۔
پولیس تحقیقات اور سی سی ٹی وی کی مدد سے جب چھان بین کی گئی تو اس وقت سب حیران رہ گئے کہ ایک ڈکیت تین سے چار دکانوں کے تالے توڑ رہا ہے مگر صرف 20 روپے چرا رہا ہے، حالانکہ اس کے سامنے کئی روپے موجود ہیں مگر وہ محض 20 روپے لے کر نکل جاتا ہے۔
پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ آصف نامی شخص مقامی چپس کھانے کے لیے 20 روپے چراتا تھا، پولیس ذرائع کے مطابق آصف کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے، لیکن چپس کھانے کا دل کر رہا تھا جس کی وجہ سے اس نے دکان کے تالے توڑ کر صرف 20 روپے چرائے۔