اس تاریخ کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ آپ کو کیا سمجھ آیا! آپ کا جواب آپ کی ذہانت اور شخصیت کے متعلق کیا بتاتا ہے؟

image

سوشل میڈیا پر کئی ایسی تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں آپ کی شخصیت سے متعلق دلچسپ معلومات موجود ہوتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

آج کی تاریخ ہے 01 اپریل 2022، یہ تاریخ اپنی حیثیت اگرچہ یورپ اور امریکہ میں زیادہ رکھتی ہے مگر ایشیاء میں بھی یہ تاریخ مشہور ہے۔

دراصل پہلی اپریل کو ہر سال اپریل فول ڈے منایا جاتا ہے، جس میں لوگ ایک دوسرے کو بے وقوف بناتے ہیں یا پھر پرینک کرتے ہیں۔ واضح رہے پاکستانی سماج میں اس قسم کا دن نہیں منایا جاتا ہے۔

بہر حال اگر آپ نے اس تصویر میں موجود تاریخ کو پہچان لیا تو آپ بھی انہی لوگوں میں شامل ہیں جو کہ دنیا میں ہونے والی چیزوں کو یاد رکھتے ہیں۔ ایسے لوگ ان میں شامل ہیں جو کہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھتے ہیں۔

ایسے لوگ شاطر بھی ہوتے ہیں اور عقلمند بھی جو کہ اپنی حاضر دماغی کو استعمال کرتے ہیں۔ ان لوگوں کو مشکلات پیش آتی ہیں مگر کس طرح حل کرنا ہے یہ بھی خوب جانتے ہیں۔

لیکن اگر آپ نے اس تصویر میں موجود تاریخ کو نہیں پہچانا تو آپ بھی عام لوگوں ہی کی طرح ہیں جو کہ صرف اپنے کام سے کام رکھتے ہیں۔ ایسے لوگ اپنے کاموں میں اس حد تک مگن ہوتے ہیں کہ کسی دوسرے کام کی طرف توجہ دیتے ہی نہیں ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ اپنی دنیا میں کھوئے رہتے ہیں اور کئی ایسے مواقع کھو دیتے ہیں جو کہ ان کی کامیابی کی وجہ بن سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US