مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد بھی بآسانی روزہ رکھ سکتے ہیں ۔۔ڈاکٹرز نے کونسا طریقہ بتادیا؟

image

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی تمام مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے ،ایسے میں خوشی کے ساتھ ساتھ ایک خدشہ یہ بھی ہوتا ہے کہ جو ہمارے بزرگ یا گھر کا دوسرا فرد بیمار ہے ، یا شوگر، بلڈ پریشر یا دل یا کسی اور عارضے میں مبتلا ہے ،وہ اس مہینے سے فیض یاب کیسے ہوں۔ چونکہ رمضان کی برکتوں اور رحمتوں سے سب ہی مستفید ہونا چاہتے ہیں اس لئے اس سلسلے میں پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈاکٹرز کی رہنمائی کے لئے ایک پروگرام منعقد کیا جس میں اسی حوالے سے گفتگو کی گئی کہ رمضان میں کیا ایسا کیا جائے کہ ہر شخص روزہ باآسانی رکھ سکے۔

ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے رمضان کےحوالے سے ڈاکٹرز کی رہنمائ کے لئے پروگرام منعقد کیا۔ بہت عرصے بعد کوئ بڑا فزیکل پروگرام ہوا ورنہ کووڈ کی وجہ سے تمام پروگرام آن لائن یا زوم پر ہی کیے جارہے تھے۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے نجم الدین آڈیٹوریم میں منعقد اس پروگرام کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے وائس چانسلر تھے ۔

شعبہ طب میں اپنے شعبہ کے ماہر ترین ڈاکٹرز نے سائنسی تحقیق اور مشاہدات کے ساتھ بہترین طبی فقہی پروگرامز کئے ۔

سامعین میں انڈر گریجویٹ ڈاکٹرز پوسٹ گریجویٹ اسپشلسٹ فزیشنز اورسرجنز شامل تھے ۔

مرض اور روزے کے ضمن میں بتائ گئ ہدایات کا خلاصہ یہ تھا ۔

ہر بیماری میں اور ہر حالت میں روزہ چھوڑا نہیں جائے گا ۔ کچھ صورتیں علاج کے ساتھ روزہ رکھنا بہت آسانی سے ممکن بناتی ہیں ۔

شوگر کے مریض اگر صرف دواؤں پر ہیں تو دواؤں کی خوراک معالج کے مشورے سے لیں اور روزہ رکھیں ۔

گردے کے مریض ڈاکٹر سے مشورہ کریں ۔ اگر شدید بیماری نہیں ہے تو روزہ رکھیں ۔

سانس کے مریض سخت تکلیف کی صورت میں ان ہیلر لےسکتے ہیں ۔

آنکھ میں قطرے ڈالے جا سکتے ہیں لیکن کان اور ناک میں قطرے نہیں ڈالے جا سکتے ۔

روزہ کھول کر بہت تلی ہوئ چٹپٹی زیادہ نمک اور زیادہ میٹھی چیزیں استعمال کرنا بہتر نہیں ۔

کاربوہائیڈریٹس کی بجائے پروٹین لینا بہتر ہے ۔

پانی ایک ساتھ بہت سارا نہ پئیں تھوڑا تھوڑا وقفے وقفے سے پئیں ۔

تراویح بہترین ایکسرسائز ہے کوشش کریں سوائے سخت مجبوری کے تراویح کھڑے ہو کر پڑھی جائے ۔

یہ دینی اور سائنسی شعور رکھنے والے ماہرین طب کا بہترین معلوماتی پروگرام تھا ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US