یوکرین کا لیبیا کی بندرگاہ پر روسی جنگی جہاز ڈبونے کا اعتراف، ویڈیو جاری

image

یوکرین نے لیبیا کی بندرگاہ بن غازی میں روس کے جدید جنگی بحری جہاز ’مرکری‘ کو سمندری ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنا کر ڈبونے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے اور اس کارروائی کی فوٹیج بھی جاری کردی گئی ہے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز ہونے والے اس حملے میں یوکرین ملوث تھا اور یہ کارروائی روس کی جارحیت کے خلاف ایک مؤثر جواب ہے۔ ان کے مطابق 2023 میں روسی بحری بیڑے کا حصہ بننے والے اس جدید جہاز کو غرق کرنے کے لیے سات بارود سے بھرے بغیر پائلٹ بحری ڈرونز استعمال کیے گئے، جن کے ٹکرانے سے جہاز کا بڑا حصہ سمندر میں ڈوب گیا جبکہ اس پر موجود ایک 'کے اے 27' جنگی ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہوگیا۔

یوکرین کی سیکیورٹی سروس (ایس بی یو) اور دفاعی افواج کی اس مشترکہ کارروائی کی جاری کردہ ویڈیو میں سمندری ڈرونز کو بندرگاہ پر کھڑے جہاز سے ٹکراتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ حکام کے مطابق اسی آپریشن کے دوران پابندیوں کی زد میں آئے روسی مال بردار جہاز ’ایم وی انگارا‘ کو بھی ہدف بنایا گیا، جو مبینہ طور پر شام اور لیبیا کے راستوں سے روسی ہتھیار اور عسکری سازوسامان منتقل کرتا تھا اور جنگی جہاز ’مرکری‘ اس کی سیکیورٹی پر تعینات تھا۔

دوسری جانب روسی حکام نے لیبیا میں پیش آنے والے اس واقعے پر براہِ راست کوئی موقف اختیار کرنے کے بجائے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US