بیٹے کے لیے گھر بنانا تھا مگر مسجد بنا دی ۔۔ لاڈلے بیٹے کے قتل کے بعد کراچی کے والد نے اس کے گھر کی جگہ مسجد بنا دی

image

سوشل میڈیا پر ایسے کئی واقعات کی خبریں وائرل ہو چکی ہیں جن میں ایسے جذبات اور احساسات ہوتے ہیں جو کہ سب کو افسردہ کر دیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

کراچی کے ایک والد نے لاڈلے بیٹے کی یاد میں مسجد تعمیر کرا دی۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے اشتیاق احمد نے بیٹے کے قتل کے بعد مسجد تعمیر کرائی ہے۔ اشتیاق احمد نے یہ مسجد کراچی کے علاقے کورنگی کے زمان ٹاؤن میں بنوائی ہے، اس مسجد کا نام بھی بیٹے انتظار کے نام پر رکھا ہے۔

دراصل اشتیاق احمد کے لاڈلے بیٹے انتظار احمد کو 2018 میں ڈی ایچ اے میں قتل کر دیا گیا تھا، بیٹے کی وفات کا غم اس حد تک تھا کہ والد نے بیٹے کے ایصال ثواب کے لیے ایک منفرد کام کر دیا، جسے کراچی کی تاریخ میں اس نوعیت کا پہلا واقعہ بھی تصور کیا جا سکتا ہے۔

پانچ وقت اذان کی آواز مسجد میں جب گونجتی ہے، تو اس کا ثواب انتظار کو بھی ملتا ہے اور والد کے لیے اطمینان کا باعث بھی بنتا ہے۔

دراصل جس مقام پر یہ مسجد بنائی گئی ہے یہ انتظار احمد کا گھر تھا، جس کی شہادت کے بعد والد نے یہ گھر مسجد کے لیے وقف کر دیا، اور پھر خوبصورت جائے نماز، دلکش اور حسین فانوس اور اے سی سے مزین کیا گیا۔

یعنی یہ ایک گھر تھا جسے مسجد میں تبدیل کیا گیا ہے، والد بیٹے کی یاد کو تو کم نہیں کر سکتے مگر انتظار کے لیے ایک ایسا عمل ضرور کر دیا ہے جو کہ بیٹے کے لیے آسانی کا باعث اور خود والد کے لیے اطمینان کا باعث بن سکتا ہے۔

والد نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس پلاٹ پر لاڈلے بیٹے کے لیے گھر بنانا تھا مگر اب بیٹا ہی نہیں رہا تو گھر کیسا۔ اب اس گھر کی جگہ اللہ کا گھر تعمیر کرایا ہے۔

240 یارڈ پر مشتمل اس مسجد میں دومنزلیں ہیں جبکہ زیر زمین ہال بھی موجود ہے۔ جس میں بہت جلد خواتین کو دینی تعلیم دینے کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا۔ اہل محلہ اور نمازی والد کے اس اقدام کو بہترین کاوش قرار دے رہے ہیں۔

اس مسجد میں پانچ وقت نماز کے ساتھ ساتھ جمعے کا اجتماع بھی کیا جا رہا ہے جبکہ سردیوں میں گیزر کی سہولت اور گرمیوں میں اے سی بھی فراہم کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US