یہ قبریں پہاڑ پر کیوں اور کیسے بنی ہیں؟ ایک ایسا قبرستان جس کی اونچائی سے قبریں گر بھی جاتی ہیں

image

لوگ اپنے پیاوں کو دفن کرنے کے لئے کسی ایسی پرسکون جگہ کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں جہاں انھیں فاتحہ کے لئے جانے میں آسانی ہو اس کے علاوہ مرنے والا ان کا پیارا بھی دنیا کے شور شرابے سے الگ ابدی نیند سو سکے لیکن کراچی میں ایک ایسا بھی قبرستان ہے جہاں اونچے پہاڑ پر ترچھی قبریں بنی ہوئی ہیں۔ آخر یہ قبریں کن لوگوں کی ہیں اور اس انداز میں دفنانے کا کیا مقصد ہے؟ آئیے جانتے ہیں کے hamariweb.com اس آرٹیکل میں۔

کلفٹن کا گزری قبرستان

یہ قبرستان کراچی کے پوش علاقے کلفٹن، گزری کے مقام پر موجود ہے اور گزری قبرستان کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ قبرستان اس لحاظ سے کافی پرسکون اور صاف ستھرا ہے کہ یہاں قبریں قطار در قطار اور اچھی حالت میں موجود ہیں اس کے علاوہ ہر طرف گھنے درخت موجود ہیں جس کی وجہ سے ہریالی بھی ہے۔ یہاں دفن ہونے والوں کی بڑی تعداد ڈیفنس اور کلفٹن کے لوگوں کی ہے جن کے انتقال کے بعد ان کے پیارے قریبی قبرستان ہونے کی وجہ سے یہاں دفن کرتے ہیں۔

اونچائی کی وجہ سے قبریں گرنے کی ویڈیو

لیکن کافی عرصے سے یہ قبرستان مزید قبروں کے لئے بھر چکا ہے اور گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اب قبرستان کے اطراف میں بنی پہاڑیوں کا رخ کررہے ہیں اور اونچی پہاڑیوں کے ٹیڑھی میڑھی سطح پر مردے دفنا رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ قبریں نہ صرف دیکھنے میں عجیب منظر پیش کرتی ہیں بلکہ بارش کی صورت میں ان کے گرنے کی کئی ویڈیوز بھی وائرل ہوچکی ہیں۔

لوگ زبردستی یہاں مردے دفن کررہے ہیں

سوشل میڈیا صارف شہزاد قریشی اس صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ “گزری قبرستان بھر چکا ہے لوگ زبردستی اپنے رشتے داروں کو پہاڑوں پر دفنا رہے ہیں تو اس کا تو یہی نتیجہ نکلنا تھا“


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US