سوشل میڈیا پر ان دنوں ڈاکٹر اسرار احمد کے یوٹیوب چینل کی خبر وائرل ہے، جس میں بتایا جا رہا ہے کہ ڈاکٹر اسرار احمد کے یوٹیوب چینل کو یوٹیوب نے معطل کر دیا ہے۔
خبر سامنے آئی ہے کہ چینل پر یہود مخالف تبصرہ کیا گیا تھا، محض الزام کی بنیاد پر یوٹیوب نے ڈاکٹر اسرار احمد کے یوٹیوب چینل کو معطل کر دیا ہے۔
30 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز والے یوٹیوب چینل پر ڈاکٹر اسرار احمد کے مختلف بیانات اور خطبات موجود تھے، جس میں دینی، دنیاوی، جغرافیائی لحاظ سے اور پاکستان کے حوالے سے کانٹینٹ موجود تھا۔
تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ کی جانب سے اس عمل کی شدید مذمت کی گئی ہے اور اسے اسلاموفوبیا کی ایک جیتی جاگتی مثال قرار دیا ہے۔
تنظیم اسلامی کی جانب سے یوٹیوب کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا گیا ہے، اپنے ٹوئیٹ میں تنظیم اسلامی نے اس عمل کو شرمناک بھی قرار دیا۔