کچھ تصویروں کو سمجھنا انتہائی مشکل ہوتا ہے کیونکہ ان میں کچھ ایسی چیزیں پوشیدہ ہوتی ہیں یا یوں کہہ لیں کہ وہ اس طرح سے کھینچی گئی ہوتی ہیں جو سامنے ہونے کے باجود بھی ہمیں سمجھ نہیں آرہی ہوتیں۔ ایسی تصویریں ہمارے ذہنوں کو الجھن میں مبتلا کر دیتی ہیں۔
آیئے نظر ڈالتے ہیں دماغ کو الجھن میں ڈالنے والی اُن تصویروں پر۔
1- بنا سر کا آدمی
سیڑھیوں پر چڑھتا ایک شخص جس کا پورا جسم تو نظر آرہا ہے لیکن سر دھڑ سے غائب ہے۔ کیا آپ دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ بند چھتری ہاتھ میں لیے اس شخص کا سر کہاں گیا؟
2- بچی کے سر کے پیچھے اضافی ہاتھ
پارک میں کھیلتی اس بچی کے سر کے پیچھے کس کا ہاتھ ہوسکتا ہے؟ بعض انٹرنیٹ صارفین اس تصویر کو فوٹوشاپ بھی قرار دے رہے ہیں۔
3- پانچ دوست
بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں موجود اس تصویر میں آپ کو پانچ لوگ دکھائی دے رہے ہوں گے۔ لیکن آپ کے لیے یہ جاننا مشکل ہوجائے گا کہ غلطی کہاں موجود ہے۔ برائٹ سائیڈ کے مطابق اس تصویر میں جو لڑکا سیاہ قمیض میں پہنے سیدھے ہاتھ پر کھڑا ہے وہ دراصل مسکرا تو رہا ہے لیکن اس کے منہ میں چمکنے والے وہ اس کے دانت نہیں بلکہ اس کے میں منہ میں لالی پوپ موجود ہے جس سے یوں ظاہر ہو رہا ہے جیسے وہ اس کے دانت ہیں۔
4- لائٹس یا کبوتر؟
اس تصویر کو دیکھ رکر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے 8 کبوترخوفناک نظروں سے گھور رہے ہوں۔ لیکن دراصل وہ کبوتر نہیں ہیں بلکہ اسٹیڈیم کی لائٹس ہیں۔
5- کتا ہوا میں
اوپر موجود تصویر کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کتا یوگا کر رہا ہے۔ کیا آپ اس تصویر کو سمجھ پائے؟