کراچی کا مشہور علاقہ سحری کے وقت میدانِ جنگ بن گیا ۔۔ دکانداروں اور بھکاریوں کے ہاتھ جو آیا کھینچ کر مار دیا، دیکھیئے ویڈیو مناظر

image

گذشتہ رات سحری کے اوقات میں کراچی کا علاقہ دھوراجی جنگ کا میدان بن گیا۔ بھکاریوں اور دکانداروں کے درمیان لڑائی بہت دیر تک جاری رہی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

جیسا کہ کراچی میں عام ہے کہ رمضان المبارک کے آتے ہی یہاں بھیک مانگنے والوں کی تعداد دُگنی ہوجاتی ہے۔ ہر دکان کے آگے ایک سے دو بھکاری آپ کو ضرور نظر آئیں کہ ان کے سامنے سے نکلنا مشکل ہوجائے گا۔

لیکن کل رات سحری کے اوقات میں فقیروں نے خوب ہنگامہ مچایا۔ پہلے یہ کہا جا رہا تھا کہ لڑائی اور توڑ پھوڑ علاقے کے دکانداروں اور گاہکوں کے درمیان ہوئی لیکن بعد ازاں معلوم ہوا کہ علاقے کے فقیر تھے جنہوں نے دکانوں کے باہر لگے اسٹول اور کرسیاں اٹھا کر دکانداروں کی طرف پھینکنا شروع کر دیں۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کرسیاں، موٹر سائیکلیں دکانوں کے آگے بکھری پڑی ہیں۔

وہیں دکانداروں نے بھی جوابی رد عمل دیا اور ان فقیروں کو اپنی دکانوں کے سامنے سے بھگایا۔

شہرِ کراچی میں بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ ایک تشویشناک بات ہے جن پر قابو پانے کے لیے اب تک کوئی حکومتی اقدامات عمل میں نہیں لائے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US