ٹوپی پہننا کتنا ضروری ہے؟ مفتی طارق مسعود نماز کے علاوہ سر ڈھکے رہنے سے متعلق کیا کہتے ہیں؟ دیکھیئے ویڈیو

image

کہا جاتا ہے کہ پورے دن سر کو ڈھکے رہنا افضل ہے۔ اکثر لوگ نماز میں ٹوپی کا استعمال نہیں کرتے لیکن یہ آپ کی شخصیت کو ابھار دیتی ہے۔

ٹوپی پہننا کتنا ضروری ہے اس حوالے سے مقتی طارق مسعود اپنی ایک ویڈیو میں بتاتے ہیں۔

طارق مسعود کہتے ہیں کہ ٹوپی پہننا اتنا ضروری تو نہیں مگر ہمارے نبی ﷺ کا عام معمول تھا کہ وہ اپنے سر کو ہمیشہ ڈھانپ کر رکھتے تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اِسلامی کلچر میں ایسا ہی ہوتا کہ مرد گھر سے سر ڈھانپ کر نکلتے ہیں۔ مفتی طارق کا کہنا تھا کہ عام حالت میں سر ڈھانپنا سنت نبوی ﷺ ہے لیکن ایسا کرنا فرض نہیں ہے۔

آگے مفتی طارق مسعود نے ٹوپی سے متعلق بتایا کہ نماز میں ٹوپی پہننے یعنی سر ڈھکنے سے متعلق بہت تاکید ہے۔ کیونکہ سر ڈھانپنا آداب میں شامل ہوتا ہے اور نماز میں جتنے آداب کا خیال رکھا جائے اتنا اچھا ہے۔

معروف مفتی طارق مسعود نے ٹوپی پہننے سے متعلق مزید کیا کہا، جانیے ذیل میں دی گئی ویڈیو میں۔

نوٹ: اگر اللہ کے سامنے اپنی عاجزی اور تذلُّل دکھانے کے لیے بغیر ٹوپی کے نماز پڑھتا ہے تو درست ہے، اور اگرموجودہ زمانہ کے فیشن میں بغیر ٹوپی کے کوئی شخص نماز پڑھتا ہے تو یہ مکروہ تنزیہی یعنی خلاف اولیٰ ہے یعنی تھوڑا بہت ثواب کم ہو جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US