بیٹیاں والد کے جسد خاکی پر پھول نچھاور کر رہی تھیں ۔۔ شہید پاکستانی فوجی کے گھرانے نے بیٹے کے جسد خاکی کا استقبال کیسے کیا؟ دیکھیے

image

پاکستان کے فوجی جوان ہر وقت دشمن کو شکست دینے کے لیے اور شہادت کے مرتبے پر فائز ہونے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے جنازے بھی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

اقوام متحدہ کے امن مشن پر جانے والے لیفٹینینٹ کرنل آصف علی اعوان کا جنازہ بھی جب اپنے وطن لایا گیا اور گھر کی چوکٹ کوعبور کرنے لگا تو اس جنازے پر گلاب کے پھولوں نچھاور کیے گئے۔

لیفٹینینٹ کرنل آصف علی اعوان اقوام متحدہ کے امن مشن میں اہم ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ افریقی ملک کانگو میں دوران آپریشن پاکستانی ہلی کاپٹر کو شدت پسند تنظیم کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں پاکستانی فوج کے 6 جوان شہید ہوئے تھے، آصف علی اعوان بھی انہی شہداء میں شامل ہیں۔

مظفرآباد آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے جوان نے علاقے میں جب جنازہ لایا گیا تو علاقے کے مرد ہو یا عورت، بچے ہو یا جوان، سب ہی شہید کے جسد خاکی پر پھول نچھاور کر کے استقبال کر رہے تھے۔

اہلخانہ نے بیٹے کی شہادت کی خوشی میں گھر کو اسی طرح سجایا تھا کہ جیسے بیٹے کی شادی ہوئی ہو، اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستانی قوم کا وطن کے لیے جذبہ کس حد تک ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں سے ایک تصویر ایسی بھی تھی جس میں شہید لیفٹینینٹ کرنل آصف علی اعوان کی بیٹیاں والد کے جسد خاکی کے استقبال کے لیے ہاتھوں میں پھول لیے کھڑی ہیں۔

جبکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جسد خاکی کو پھولوں کی بارش کے دوران لایا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US