اب اس حوالے سے خبر سامنے آئی ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کی جانب سے اس وائرس کے خلاف ویکسین لگانے کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عہدیداران کا کہنا ہے کہ صوبے کے متعدد اضلاع میں لمپی اسکن وائرس کی صورتحال اب تک خراب ہے، سب کچھ جاننے کے بعد معلوم ہوا کہ کراچی واحد متاثرہ علاقہ ہے جہاں لمپی اسکن کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے تمام اضلاع پھوڑے پھیلنے کی وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ 17 ہزار 814 کیسز کراچی سے سامنے آئے۔
ویکسین کی کتنی خوراکیں لائی گئیں؟
دریں اثنا حکومت کی جانب سے ویکسین کی 19 لاکھ خوراکیں درآمد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، شروعات میں 11 لاکھ خوراکیں ترکی سے کراچی پہنچ چکی ہیں۔
محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق ویکسین کی باقی کھیپ کی آمد 8 اپریل تک ہو جائے گی جبکہ 19 لاکھ ویکسین کی ایک اور کھیپ فنڈ ریلیز ہونے کے بعد مرحلہ وار درآمد کی جائے گی۔
محکمے کے مطابق مویشیوں کو 2 سال تک بیماری سے بچانے کے لیے ویکسین کی ایک خوراک کافی ہے۔