روزہ رکھ کر میچ کھیلنے پرکوچ نے وارننگ دے دی ۔۔ ان کھلاڑیوں نے روزے میں میچ کھیلا تو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

image

رمضان کے آتے ہی ہر کوئی روزے رکھنے اور عبادت میں مشغول ہو جاتا ہے، مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ مشکل میں بھی روزے نہیں چھوڑتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

کچھ کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو کہ رمضان کے روزے تو رکھتے ہیں لیکن مشکلات بھی برداشت کرنی پڑتی ہے۔ ایسے ہی چند کھلاڑی آج اس خبر میں شامل ہیں جنہوں نے رمضان میں بھی کھیل اور روزے کو ساتھ لے کر چلا، مگر مخالفت بھی سہنی پڑی۔

محمد رضوان:

محمد رضوان پاکستان کرکٹ کے ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو کہ دین کو ساتھ لے کر چلتے ہیں، چاہے میچ کا گروانڈ ہو یا پھرٹریننگ سیشن نماز کے اوقات پر محمد رضوان سمجھوتہ نہیں کرتے ہیں۔ اسی طرح روزے کی حالت میں روزے رکھنے کے حوالے سے بھی محمد رضوان مشہور ہو چکے ہیں۔

گزشتہ سال جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان جاری تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان نے روزہ رکھا تھا، اگرچہ روزہ رکھا تھا اس کے باوجود محمد رضوان نے بہترین پرفامنس کا مظاہرہ کیا۔

کھلاڑی جنوبی افریقہ کے خلاف 47 گیندوں پر 73 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اس کارکردگی کی بدولت پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد رضوان نے روزہ رکھا ہوا ہے اور میڈیکل ٹیم محمد رضوان کے سر پر گیلے تولیے رکھ رہی ہے تاکہ انہیں بہتر محسوس ہو سکے۔

شاہد آفریدی:

لیکن محمد رضوان کے برعکس شاہد آفریدی نے 2007 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں رمضان کے مہینے میں روزہ رکھا جس کے لیے انہوں نے باقاعدہ اجازت بھی مانگی، شاہد نے میچ سے زیادہ روزے کو اہمیت دی۔

اُس وقت کے چیف سلیکٹر صلاح الدین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ آفریدی کی جانب سے بورڈ کو رمضان کے مہینے میں روزے رکھنے کی وجہ سے ریسٹ کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی۔

جس پر بورڈ نے انہیں اجازت دے دی۔ شاہد آفریدی بھی مذہبی معاملات میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے ہیں۔

فٹ بال کھلاڑی پر کوچ برہم:

2019 میں ڈچ فٹ بال ٹیم آئیکس اور برطانوی ٹیم لیور پول کے کھلاڑیوں کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جب ایونٹ قریب آیا اور ساتھ ہی رمضان بھی آ گیا۔

ایسے میں میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے صوم و صلوٰۃ کے پابند کھلاڑیوں پر ٹیموں کے کوچز کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا، کوچز کی جانب سے ان کھلاڑیوں کو وارننگ دی گئی کہ میچ کے دوران روزہ رکھنے سے نہ صرف جسمانی صلاحیت پر اثر پڑے گا بلکہ میچ کے دوران توجہ بھی کم ہوگی جس کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوگی۔

حکیم زائیخ اور نصیر مزروئی کا شمار ڈچ فٹ بال ٹیم آئیکس کے ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جو کہ مذہبی قربت رکھتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US