رمضان المبارک میں مولانا طارق جمیل پیغامِ قرآن کی خصوصی سیریز میں ہر سال بیان فرماتے ہیں۔ لوگوں کو اللہ کے دین کی تعلیم دیتے ہیں۔ رمضان اور روزے سے متعلق ہر معاملے پر بیان فرماتے ہیں تاکہ ہمیں اللہ کی طرف سے جاری تمام تر احکام واضح طور پر سمجھ میں آ جائیں۔
مولانا طارق جمیل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں وہ کالا چشمہ پہن کر درسِ قرآن دے رہے ہیں۔ اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا ہے کہ:
''
میری دائیں آنکھ کا آپریشن ہوا ہے، جس میں موتیا تھا۔ اس لیے کالا چشمہ لگا رکھا ہے۔ رمضان المبارک کے خصوصی جاری سیریز پیغامِ قرآن نے مجھے آرام نہیں کرنے دیا اور میں دنیا بھر کے طلباء اور عوام کے لیے لیکچر دینے آیا ہوں۔
''
ان کے چاہنے والے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ تو کوئی آپ کے اندازِ بیان کی تعریفیں کرتا نظر آرہا ہے، کسی نے کمنٹ میں لکھا کہ آپ اس حالت میں بھی مسلمانوں کی رہنمائی کر رہے ہیں اللہ آپ کو اس کا بہتر صلہ دیں۔