رمضان میں فطرے کی رقم مقرر، اس سال فطرے کی رقم میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟

image

رمضان المبارک میں صدقہ فطر بھی کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، اس صدقے سے روزے کی حالت میں جو فضول یا بے ہودہ باتیں زبان سے نکلی یا نظریں بھٹکی، فطرانے کی ادائیگی سے روزہ ان چیزوں سے پاک ہوکر اﷲ تبارک و تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسے مقبول ہو کر پیش ہوتاہے کہ اس کی قبولیت میں کوئی رکاوٹ نہیں رہتی۔

نیزصدقہ فطر کی ایک حکمت یہ بھی ہے کہ یہ صدقہ اﷲ تعالیٰ کی اس عظیم نعمت کا شکرہے کہ اس نے ہمیں رمضان کا مبارک مہینہ عطاء فرمایا، اور روزہ رکھنے ،قیام کرنے اور دیگر عبادات بجا لانے کی توفیق بخشی کیونکہ یہ سب کچھ بغیر توفیق الٰہی کے ممکن نہ تھا۔

جن لوگوں نے سفر یا بیماری کی وجہ سے یا غفلت کی وجہ سے روزے نہیں رکھے ، صدقہ فطر ان پر بھی واجب ہے اگر وہ صاحب نصاب ہیں۔ صدقہ فطر عید کا چاند نظر آنے کے بعد واجب ہوتا ہے اور اس کا وقت عید کی نماز تک رہتا ہے ، البتہ صدقہ فطر کا بہتر وقت عید کی صبح نماز عید کے لئے جانے سے قبل ہے

دارالافتا جامعہ فاروقیہ کراچی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، اس اعلامیہ میں کراچی اور اس کے مضافات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق صدقہ فطر کسی بھی جسن یا اس کی قیمت سے ادا کیا جا سکتا ہے۔ تاہم جسے اللہ نے مالی فروانی کی نعمت سے نوازا ہے تو وہ اپنی مالی حیثیت کے پیش نظر اعلیٰ جنس یا اس کی قیمت سے صدقہ فطر ادا کرے۔

اعلامیہ کے مطابق پونے دو کلو گندم کی قیمت 150 روپے مقرر کی گئی ہے، اسی طرح ساڑھے تین کلو جو کی قیمت 425 روپے جبکہ ساڑھے تین کلو کجور کی قیمت 1050 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ساڑھے تین کلو کشمش کی قیمت 2275 روپے مقرر کی گئی ہے۔

گزشتہ سال گندم کی قیمت 150 روپے، جو کی 320، کھجور کی 1000 جبکہ کشمش کی 2200 روپے مقرر کی گئی تھی۔ یعنی اس سال فطرے کی قیمت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ دیکھنے میں آیا جو کہ یقینا مہنگائی کا اثر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US