خاندان میں کوئی بیٹی نہیں تھی ۔۔ پہلی بار بیٹی پیدا ہونے پر والد نے گھر جانے کے لیے ہیلی کاپٹر منگوا لیا، دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں دلچسپ اور منفرد معلومات موجود ہوتی ہیں، ایک ایسی ہی منفرد خبر نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ایک ایسے والد کی توجہ حاصل کی ہے جس نے بیٹی کی پیدائش پر ہیلی کاپٹر منگوالیا۔

دراصل بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے سے تعلق رکھنے والے وشال زایکر کی زندگی میں اس وقت پہلی بار ایسی خوشی آئی تھی جسے وہ کبھی بھلانا نہیں چاہتا تھا۔

خاندان میں پہلی بار بیٹی پیدا ہونے پر والد نے اس خوبصورت اور اہم دن کو یادگار بنانے کے لیے انوکھا قدم اٹھایا ہے، وشال نے بیٹی کو اسپتال سے گھر تک لے جانے کے لیے ہیلی کاپٹر منگوا لیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وشال نے بتایا کہ ہمارے خاندان میں پہلی بار لڑکی پیدا ہوئی، اس دن کو یادگار بنانے کے لیے یہ منفرد آئیڈیا ذہن میں آیا۔ صرف والد ہی نہیں بلکہ پورا خاندان بیٹی کی ولادت پر خوشی سے پھولا نہیں سما رہا ہے۔

وکالت کے پیشے سے تعلق رکھنے والے وشال نے ہیلی کاپٹر کے کرائے کی مد 1 لاکھ روپے ادا کیے، جبکہ بیٹی کی ولادت ننھیال میں واقع ایک اسپتال میں ہوئی جسے پونے لے جانے کے لیے ہیلی کاپٹر منگوایا گیا۔ یوں اس طرح بیٹی کی ولادت پر خوشی منانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوڑے کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US