نماز کسی بھی حالت میں ترک نہیں کرنی یہ مذکورہ تصویر ایک پیغام کے طور پر سامنے لائی گئی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
اگرچہ یہ تصویر پاکستان کی نہیں ہے مگر اس تصویر میں موجود شخص سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
سر پر ٹوپی، شلوار کمیز پہنے یہ شخص نماز ادا کر رہا ہے، جو کہ پاکستانی ہی معلوم ہو رہا ہے۔ عام طور پر ہم میں سے بیشتر لوگ بہانا بنا کر نماز نہیں پڑھتے ہیں، حالانکہ دیکھا جائے تو پانچ وقت کی نماز پورے دن میں آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں مکمل ہو جاتی ہیں۔
ہر حال میں نماز پڑھنے سے ایک احساس ضرور ہوتا ہے جو کہ آپ کے اندر کے ایمان کو تازہ کرتا ہے اور پھر یہ اطمینان بھی ہوتا ہے کہ اللہ نے مجھے نماز پڑھنے کی توفیق عطا کر دی۔
اس تصویر میں بھی دیکھا جائے تو یہ شخص جس جگہ موجود ہے وہاں آنے جانے کا ذریعہ آسان نہیں ہے مگر پھر بھی اطمینان کے ساتھ نماز ادا کر رہا ہے۔
تصویر کا اہم رخ جس کی جانب ہماری توجہ ضرور ہونی چاہیے وہ یہ کہ جب کبھی ہم نماز ادا کرتے ہیں تو اس بات کا شکر ضرور ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ہمیں توفیق دی کہ اپنے سامنے بلایا۔
کیونکہ نماز اللہ سے کلام کا ایک ذریعہ ہے اور اگر کوئی نماز چھوڑ دیتا ہے تو اسے یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ میری کون سی غلطی کی وجہ سے اللہ نے مجھے یہ توفیق نہیں دی۔