رمضان جاری ہیں اور ساتھ ہی گرمی کا پارہ بھی دن بہ دن بڑھ رہا ہے۔ اب محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر کراچی کی عوام کو گرمی بڑھنے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہر قائد میں آج اور کل گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی اور سندھ کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
ماہرین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دوپہر کے وقت روزے کی حالت میں گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں جبکہ سحری اور افطار میں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنے کا کہا ہے۔