روزے میں کئی سوالات ذہن میں اُٹھتے ہیں جن کے جواب اکثر لوگوں کو معلوم نہیں ہوتے۔ روزے دار اس بات کا دھیان رکھتے ہیں کہ کسی بھی صورت ان کا روزہ محفوظ رہے۔
وہیں روزے کی حالت میں انجیکشن یا ڈرپ لگانے سے متعلق اکثر لوگوں کے ذہنوں میں سوال زیر گردش رہتا ہے کہ آیا اِس عمل سے کہیں روزہ ٹوٹ تو نہیں جاتا؟
آیئے جانتے ہیں ڈاکٹر طارق مسعود اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔
طارق مسعود اس حوالے سے کہتے ہیں کہ روزہ کچھ کھانے پینے سے ٹوٹتا ہے یا پھر اس سے جب مقعد کے راستے کوئی دوا داخل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسام یعنی اسکن کے ذریعے کچھ جسم میں داخل ہوگا یا پھر نسوں کے ذریعے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
مفتی طارق نے کہا کہ جیسے آپ نہاتے ہیں تو پانی آپ کے مسام میں جاتا ہے لیکن اس سے آپ کا روزہ نہیں ٹوٹتا۔ تو اسی طرح اگر کسی نے ڈرپ یا انجیکشن لگوایا ہے تو اس سے آپ کو روزہ محفوظ رہتا ہے۔
مزید جاننے کے لیے مفتی طارق مسعود کے بیان کی یہ ویڈیو دیکھیں۔