رمضان میں پکوڑے، سموسے وغیرہ زیادہ استعمال ہوتے ہیں جس کی وجہ سے تیل بھی زیادہ لگتا ہے ۔ پہلے کے مقابلے میں کوکنگ آئل کی قیمتیں کافی بڑھ گئی ہیں جس کی وجہ سے ہم اپنے قارئین کو ایک ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے وہ پہلے سے استعمال شدہ تیل کو دوبارہ استعمال کرسکتے ہیں۔
بچا ہوا تیل چھان لیں
ایک طریقہ تو یہ ہے کہہ ایک اور کڑاہی میں چھلنی رکھ کر بچا ہوا تیل چھان لیں اور اسے ٹھنڈا کرکے محفوظ کرلیں۔
تیل سے بو ختم کرنے کا طریقہ
اکثر تیل میں مچھلی تلنے کے بعد اسے دوبارہ استعمال کرنا ماشکل ہوجاتا ہے کیوں کہ تیل میں بو رہ جاتی ہے اس لئے بچے ہوئے تیل کو ٹھنڈا کرلیں اور ایک پیالے میں آدھا کپ پانی اور ایک چمچ کارن اسٹارچ مکس کرکے بچے ہوئے تیل میں ڈالیں۔ اب کڑاہی کو چولہے پر چڑھا دیں۔ کارن اسٹارچ تیل میں بچےہوئے چورے پر چپک جائے گا جس کی مدد سے انھیں نکالنا آسان ہوگا۔ ساتھ ہی یہ تیل میں سے بو کو بھی ختم کرتا ہے۔ بس یہ دھیان رکھیں کی وجہ سسے کڑاہی میں تیل اچھل بھی سکتا ہے۔
نوٹ
استعمال شدہ تیل کو ایک بار سے زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہئیے۔ ماہرین کے مطابق اس سے صحت کے سنگین مسائل حتیٰ کہ کینسر بھی ہوسکتا ہے۔