سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کا فیصلہ مسترد کر دیا ۔۔ کون سے تین بڑے احکامات دے دیے؟

image

سپریم کورٹ میں گزشتہ 5 دنوں سے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے دیے جانے والی رولنگ پر سماعت جاری تھی جس کا فیصلہ آج سنایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے اتوار کے روز سوموٹو لیتے ہوئے چھٹی کے روز ہی سماعت شروع کر دی گئی تھی، تاہم روزانہ کی بنیاد پر جاری رہنے والے اس کیس کا فیصلہ بالآخر آج 7:30 ساتھ بجے سنانا تھا جو کہ تاخیر کا شکار ہوا۔

اپوزیشن جماعتیں، حکومتی جماعت، میڈیا، الیکشن کمیشن سمیت کئی اہم اداروں کی شخصیات کی جانب سے اس اہم فیصلے کو سننے کے لیے شرکت کی گئی تھی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو آئین سے متصادم قرار دے دی گئی ہے، 3 اپریل کو ہونے والی ووٹنگ میں قاسم سوری کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ تحریک عدم اعتماد کو سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے الیکشن سے متعلق بھی پوچھا گیا ہے، سپریم کورٹ کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ بھی مسترد کر دیا ہے۔

وزیر اعظم کے تمام اقدامات کو کلعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ تین اہم فیصلوں کے ساتھ اس فیصلے کے نتیجے میں وفاقی کابینہ کو بھی بحال کر دیا گیا ہے۔ جبکہ نگراں حکومت کا فیصلہ بھی مسترد کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو جلد از جلد نمٹانے کا کہا گیا ہے۔ جس کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے اس ہفتے اجلاس بلانے کے احکمات دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے بھی پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس بنی گالہ میں بلا لیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US