سوشل میڈیا پر صارفین نے ایسی کئی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جس میں کچھ ایسے مناظر اور معلومات فراہم کی جاتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک لڑکی کو دیکھا جا سکتا ہے جس نے خوبصورت عبایا اوڑھا ہوا ہے جبکہ ایک کمرے میں موجود ہے۔
اگر ویڈیو کو بنا آواز کے دیکھیں تو شاید معلوم نہ ہو کہ اس ویڈیو کا مقصد کیا ہے مگر جب آپ ویڈیو کو آواز کے ساتھ سنیں گے تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ اس ویڈیو میں موجود آواز کافی خوبصورت ہے۔
دراصل ویڈیو میں موجود لڑکی ایک الگ کمرے میں اکیلی بیٹھی قرآن کی تلاوت کر رہی تھی۔ کرسی پر لیٹتے ہوئے انداز میں لڑکی ایسی معلوم ہو رہی تھی جیسے کہ وہ سو رہی ہو، مگر لڑکی تلاوت قرآن میں مگن تھی۔
جیسے ہی تلاوت کرتی لڑکی کی نظر ویڈیو بناتے والدین پر گئی تو وہ شرما سی گئی مگر تلاوت نہ روکی۔
ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں بھی ایسی ہی اولاد ملے جو اسی طرح لگن سے اور دل دلگا کر تلاوت کرے، خوش قسمت ہوں گے اس لڑکی کے والدین جنہوں نے بیٹی کی صورت میں ایک فرشتہ کو گھر میں خوش آمدید کہا ہے جس کی تلاوت سے دل کو سکون مل رہا ہے۔