پاکستان میں ایسے کئی سیاست دان ہیں جو سیاست کے علاوہ اپنے حسن و ذہانت کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔ ایسی ہی ایک سیاست دان زرتاج گل بھی ہیں جو وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی کے عہدے پر فائز ہیں۔ محترمہ کو ان کے پچھلے کچھ بیانات کی وجہ سے ذہین کہنا تو تھوڑا مشکل ہے البتہ اوپر والے نے انھیں حسن اور خود اعتمادی سے خوب نوازا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سرحد کے اس پار دشمن ملک میں بھی ان کے نام کا ڈنکا بج رہا ہے۔
بھارت کے معروف اداکار اور ناقد کمال راشد خان، زرتاج گل کی وائرل ہونے والی ویڈیو کو ٹوئٹر پر شئیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ “آخر بھارت میں ایسے سیاست دان کیوں نہیں؟ میرا مطلب کے ان جیسے ذہین اور بہترین مقرر“
اتنا ہی نہیں کمال راشد خان اپنے ایک اور ٹوئٹ میں زرتاج گل کو ٹیگ کرکے لکھتے ہیں کہ “محترمہ آپ کافی ذہین اور بہترین مقرر ہیں۔ کاش آپ جیسی 3,4 سیاست دان انڈیا میں بھی ہوتیں“
کمال راشد خان نے یہ الفاظ زرتاج کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھے جس میں زرتاج نہایت خود اعتمادی سے تحریک انصاف کو دوبارہ نئے جذبے اور بھاری ووٹوں سے حکومت میں لانے کا عزم دہرا رہی ہیں۔