افطار کے بعد حضرت فاطمہ روٹی کا ٹکڑا دوپٹے میں باندھ کر نبی ﷺ کے پاس لے کر کیوں گئیں تھیں؟ جانیے باپ بیٹی کی مُحبت اور صبر کا واقعہ

image

نبی ﷺ کی پوری زندگی مسلمانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے زندگی کے ہر قدم پر اللہ کے دین کو واضح سمجھایا اور شریعت کے اصولوں پر چلنے کی تلقین کی۔ نبی ﷺ نے ہمیں صبر کرنے کا بھی درس دیا اور خود مشکل سے مشکل معاملات میں صبر کرکے دکھایا۔ نبی نے جو کچھ کیا، اپنی اُمت کی بھلائی اور رہنمائی کے لیے کیا۔ صبر بھی کیا تو اپنی اُمت کے لیے کیا۔ نبی ﷺ کی زندگی کا ایک واقعہ آپ کو اس آرٹیکل میں بتاتے ہیں جس سے یہ بات صاف واضح ہے کہ اللہ کے نبی نے ہمیشہ صبر کرنے کو ترجیح دی اور خود بھی صبر سے کام لیا۔

ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ ماہِ رمضان میں حضرت علی رضہ کے گھر میں سب کا روزہ تھا۔ حضرت فاطمہ رضہ عبادت سے فارغ ہوکر کھانا تیار کرتی ہیں، گھر میں صرف چار روٹیوں کا اناج تھا، ایک روٹی اپنے شوہر حضرت علیؓ کو کھانے کے لیے پیش کی، 2 روٹیاں اپنے بیٹوں حضرت امام حسینؓ اور حضرت امام حسنؓ کو پیش کی، اسی وقت مسجد نبوی ﷺ میں اذان ہوتی ہے۔ بھوک و پیاس سے نڈھال حضرت فاطمہ رضہ نے اپنی روٹی کے دو ٹکڑے کیے ایک ٹکڑا کھایا اور ایک اپنے دوپٹے میں باندھ لیا۔ یہ معاملہ حضرت علیؓ غور سے دیکھ رہے تھے۔ حضرت علی رضہ نے فرمایا: اے فاطمہؓ کیا تجھے بھوک نہیں لگی، صرف آدھی روٹی کھائی ہے۔

حضرت فاطمہ رضہ فرماتی ہیں: اے علی رضہ ہوسکتا ہے کہ میرے بابا محمدﷺ نے کچھ نہ کھایا ہو۔ جس کے باپ نے کچھ نہ کھایا ہو، اس کی بیٹی کیسے کھا سکتی ہے۔ حضرت فاطمہؓ دوپٹے میں آدھی روٹی لپیٹ کر اپنے بابا کے گھر پہنچتی ہیں۔ وہاں نبی ﷺ نماز سے فارغ ہوکر واپس حجرے کی طرف تشریف لے جا رہے تھے، حضرت فاطمہ ؓ کو دیکھ کر کہا فاطمہ کیسے آنا ہوا؟ فاطمہؓ نے کہا: اے اللہ کے رسولؐ مجھے اندر تو لے چلیں، حضرت فاطمہؓ کی آنکھوں میں آنسو تھے فرمایا جب روزہ افطار کیا تو آپﷺ کی یاد آئی کہ آپﷺ نے کچھ کھایا ہو یا نہیں۔ بس اسی یاد سے روٹی لے آئی۔

حضورؐﷺ فرماتے ہیں: فاطمہ اچھا کیا روٹی لے آئی، ورنہ آج چوتھی رات بھی ایسے ہی گزر جاتی۔ حضرت فاطمہ رونے لگیں، آپ ﷺ نے فاطمہ رضہ کے سر پر شفقت سے ہاتھ رکھا اور فرمانے لگے، فاطمہ تو بھی صبر کرلے، میں بھی صبر کرتا ہوں۔ ہمارے صبر سے اللہ کریم میری اُمت کے گناہگاروں کے گناہ معاف کرتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US