ڈبلیو ایچ او کا عالمی یوم صحت کے موضوع پر ہمدرد فاؤنڈیشن اور ہمدرد پبلک اسکول کی طرف سے عالمی یومِ صحت اطفال کانفرنس بذریعہ آن لائن اہتمام کیا

image

ڈبلیو ایچ او کے اس سال کے لیے عالمی یوم صحت کے موضوع’ہمارا سیارہ، ہماری صحت‘ پرہمدرد فائونڈیشن اور ہمدرد پبلک اسکول کی طرف سے عالمی یومِ صحت اطفال کانفرنس بذریعہ آن لائن اہتمام کیا گیا ۔جس میں مختلف ممالک کینڈا ،متحدہ عرب امارات ،اُردن،فرانس ،ایران ،عراق کے بچوں نے شرکت کی ۔جبکہ پاکستان سےکراچی ،لاہور ،اسلام آباد/پنڈی ،پشاور اور کوئٹہ سے بھی بچوں نے اپنے اپنے اسکول کی نمائندگی کرتے ہوئے موضوع پر تقریر کے ذریعہ عالمی یومِ صحت کی اہمیت پر زور دیا۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرانِ پاک سے کیا گیا۔جس کے بعدتیسویںعالمی اطفال صحت کانفرنس کے حوالے سے افتتاحی تقریر،صدرہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان،مسز سعدیہ راشدنے کی ۔محترمہ سعدیہ راشد کا کہنا تھا کہ3 دہائیاں قبل، ہمدرد پاکستان کے بانی، حکیم محمد سعید نے ایک بہت ہی غیر معمولی کانفرنس کا انعقاد کیا۔جس کا مقصد نونہالانِ پاکستان میں حفظِ صحت کا شعور پیدا کرنا تھا۔

چونکہ بچوں سے محبت کا مقدس جذبہ عالمی ادارہ صحت جیسے اداروں کے وجود کا محرک بنا ہے اور اسی جذبے کے تحت ہر سال عالمی یوم صحت پر کسی خاص عنوان کے ذریعے عالمی سطح پر اس کی آگاہی کا کام کیا جاتا ہے۔ہمدردفائونڈیشن پاکستان نے انھیں عنوانا ت پر کانفرنس کا انعقاد کیا ۔اور یہ ایک روایت بن گئی ہے جسے ہم نے زندہ رکھا ہوا ہےمزید یہ کہڈبلیو ایچ او کے اس سال کے لیے عالمی یوم صحت کا موضوع ’ہمارا سیارہ، ہماری صحت‘ ہے۔اور اس سلسلے میں ' ہوا، پانی اور خوراک کو صاف کرنے کے لیے جو کچھ ہم کر سکتے ہیں وہ کرنا شامل ہے۔

ہمدرد مرکزی دفتر کراچی سےایم ڈی اور سی ای او،ہمدرد لیبارٹریز (وقف) پاکستان،محترمہ فاطمہ منیر احمدصاحبہ بھی کانفرنس میں موجود تھیں۔کانفرنس کی صدارت ،ہیڈ، ڈبلیو ایچ او سب آفس، سندھ ڈاکٹر سارہ سلمان زبیری نے کی،جب کہ مہمان خصوصی ،وزیر تعلیم و خواندگی ،حکومت سندھ،سید سردار علی شاہ تھے۔ان کے علاوہ ڈائریکٹر جنرلڈبلیو ایچ او،ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئس،ریجنل ڈائریکٹرڈبلیو ایچ او ،ایسٹرن میڈیٹرین ریجن، ،ڈاکٹر احمد المندھا ری، ڈبلیو ایچ او کے ہیڈ آف مشن،ملکی نمائندہ پاکستان،ڈاکٹر پالیتھا مہیپالا کے پیغامات موصول ہوئے جس میں ہمدرد فائونڈیشن کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے عالمی صحت کی آگاہی مہم کا حصہ بنے پر تعریفی کلمات کا اظہار کیا اور صدر ہمدرد فائونڈیشن محترمہ سعدیہ راشد کی کاویشوں پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

کانفرنس میں شامل بچوںمیںغیر ملکی مندوبین ،• ایم رضا خان نوشیروانی، حذیفہ پاشا۔متحدہ عرب امارات ، پال پریسن ،امالیا گروکس ۔فرانس،سلمہ الدیبی ۔اردن، سیدہ زینب فرحان۔کینیڈا، انیتا رحمانی۔ایران، فاطمہ احفاد قاسم۔عراق،جب کہ پاکستانی مندوبین حافظ ریان حسین غوری ،نذرا جمال اورسمیعہ ریحان ،ہمدرد پبلک سکول کراچی سے،فضا بشیر ،ہمدرد ویلج سکول سے، نبیحہ گلفام، فاطمہ صدیقی

بروکس ایجوکیشن سسٹم کراچی سے، • آسنا حسن ،سینٹ جوزف کانونٹ سکول، عمارہ یاسر،حبیب گرلز سکول ، صبا عباس ،ماما پارسی سکول، مریم وحید،ہمدرد پبلک سکول، شفا سرفراز،بیکن ہاؤس اسکول سسٹم،راولپنڈی/ اسلام آباد نور اللہ،،ہمدرد پبلک سکول، حبیب الرحمان،گیریژن بوائز ہائی سکول،لاہور، فہد اقبال ،ایئر فاؤنڈیشن سکول اینڈ کالج سسٹم،پشاور، الماس نور ،ماہنور سردار،ایس او ایس چلڈرن ولیج اسکول،کوئٹہ شامل ہیں۔تقریب کا اختتام پرایڈمنسٹریٹر،ہمدرد پبلک سکول کراچی ڈاکٹر خالد نسیم نےکانفرنس کے تمام شرکاء اور کانفرنس کے منتظمین ڈاکٹر ثناء غوری ،پروگرام اینڈ پبلکیشن ڈیپارٹمنٹ ،سید محمد ارسلان ڈائریکٹر ایچ آر ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔اس کے ساتھ ہی ہمدرد پبلک اسکول کے استاتذہ اور منتظمین کا بھی شکریہ ادا کیا۔اس تقریب کا اختتام دعائے سعید پر کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US